کورونا کے کالے بادل چھانے لگے، رات کے کرفیوکا اشارہ۔ بنگلورو میں جزوی لاک ڈاؤن کی تجویز کووزیراعلیٰ نے مسترد کردیا

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2021, 7:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍مارچ(ایس او نیوز) شہر بنگلورو میں کورونا متاثرین کی تعداد میں دن بدن اضافہ کے پیش نظربرہت بنگلورو مہانگر پالیکے کی طرف سے نئے رہنما خطوط وضع کئے گئے ہیں جو کہ جزوی لاک ڈاؤن کی مانند ہوں گے لیکن وزیراعلیٰ نے اس تجویز کو ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور عوام سے گزارش کی کہ وہ کورونا سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔

بی بی ایم پی کی اس تجویز کے مطابق زیادہ تعداد میں ایک جگہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگادی جائے گی۔ سنیما گھروں میں ناظرین کی تعداد کو 50فیصد تک محدود کردینے اور عوامی جلسوں میں لوگوں کی تعداد کو کم کرنے کی حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے۔ بی بی ایم پی کی حدود میں آنے والے اپارٹمنٹس کے کلبس، سویمنگ پولس، پارٹی ہالوں، بی بی ایم پی پارکوں میں موجود کھلے جمس کو بند کردینے کے لئے حکومت کو تجویز پیش کی جا چکی ہے۔

بی بی ایم پی کی طرف سے حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ سنیما گھروں میں فلمیں دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کی تعداد کو محدود کرنا اس لئے ضروری ہے کہ اگر ہاؤز فل حاضری کی اجازت دی جائے تو شہر بنگلورو میں کورونا وائرس کے معاملات میں اور زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ بی بی ایم پی نے حکومت کو یہ بھی تجویز پیش کردی ہے کہ شادیوں میں مہمانوں کی تعداد کو 200تک محدود کیا جائے۔

بی بی ایم پی نے کہا ہے کہ مہمانوں کو محدود رکھنے کی تعداد شادی محلوں کے انتظامیہ اور شادی کروانے والے خاندانوں پر ہو گی۔ انڈور شادی خانوں کے لئے جہاں مہمانوں کی تعداد کو 200تک محدود کیا گیا ہے کھلے میدانوں میں ہونے والی شادیوں کیلئے یہ تعداد 500 تک محدود رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے کہا کہ بی بی ایم پی نے ان ہوٹلوں میں جہاں نمائشوں کا اہتمام کیا جاتا ہے لوگوں کی آمد و رفت کی تعداد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کی تجویز بھی حکومت کو منظوری کے لئے روانہ کردی گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا متاثرین کی نشاندہی بڑی تعدادمیں کرنے کے سبب کورونا کلسٹرو ں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک نئے کلسٹروں کی نشاندہی کا سلسلہ مہادیو پورا اور اس کے آس پاس کے علاقوں تک محدود تھا۔ اب یلہنکا میں تین نئے کووڈ کلسٹروں کی نشاندہی عوام کیلئے پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔

منجوناتھ پرساد نے کہا کہ کورونا سے اگر 15 افراد متاثر ہوں تو وہاں ایک کلسٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ فی الحال بنگلورو میں 12مقامات کو کورونا کلسٹر قرار دیا گیا ہے اور ان کو کنٹین منٹ زون مانا جائے گا۔کورونا کو قابومیں کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے ویکسی نیشن کی تعداد بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے وہیں یہ بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ شہر بھر میں کورونا ویکسین دینے کے مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ان اپارٹمنٹس کے پاس کورونا ویکسین کے مراکز بنا دئیے جائیں جہاس شبہ ہے کہ زیادہ تعداد میں متاثرین کی نشاندہی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے پہلے ہی سے رائج رہنما خطوط کے مطابق 60سال سے زیادہ عمر والے افراد اور 10سال سے کم عمر کے بچوں کے کھلے عام گھومنے پھرنے پر بندش برقرار ہے۔ کمشنر نے کہا کہ بی بی ایم پی کی طرف سے تجویز دی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز بنگلورو میں کورونا کے تازہ متاثرین کی تعداد1048رہی۔

گزشتہ پانچ دنوں سے بنگلورو میں کوروناسے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو تا ہی جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...