کرناٹک: سابقہ بی جے پی حکومت پر لگا ’کے کے آر ڈی بی گھوٹالہ‘ کا الزام، کانگریس حکومت نے دیا جانچ کا حکم

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2023, 8:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 30/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک میں نوتشکیل کانگریس حکومت نے ریاست کی ذمہ داری سنبھالتے ہی سرگرمی کے ساتھ عوام کے حق میں کام شروع کر دیا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق کرناٹک کی سابقہ بی جے پی حکومت پر کلیان کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ (کے کے آر ڈی بی) میں گھوٹالے کا الزام لگا ہے۔ اس سلسلے میں کرناٹک حکومت کے وزیر پریانک کھڑگے نے شکایت درج کرائی ہے۔ اس شکایت کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگریس حکومت نے گھوٹالے کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کلیان کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ گھوٹالہ معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’صرف کلیان کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ ہی نہیں بلکہ ایسے کئی گھوٹالے ہوئے ہیں۔ ہم انصاف کریں گے اور جلد ہی سبھی گھوٹالوں کی جانچ کے احکامات صادر کیے جائیں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کلیان کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ کو پہلے حیدر آباد کرناٹک ریجنل ڈیولپمنٹ بورڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس کی تشکیل 2013 میں کی گئی تھی اور بیدر، بیلاری، کلبرگی، کوپل، رائچور اور یادگیر ضلعوں کے ساتھ ساتھ 40 اسمبلی حلقوں میں ترقی کی ذمہ داری اس بورڈ پر ہے۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل سماجی کارکن گروناتھ وَدے نے کے کے آر ڈی بی گھوٹالے کا الزام عائد کرتے ہوئے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ وَدّے نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ بورڈ کے ٹنڈر جاری کرنے میں بدعنوانی ہوئی، ساتھ ہی جتنا فنڈ بورڈ کو دیا گیا اتنا خرچ نہیں ہوا۔ بورڈ کے تحت جو کام ہوا اس کا معیار بھی خراب ہے۔ ساتھ ہی فنڈ کی تقسیم میں بھی تفریق کا الزام عائد کیا گیا۔ اتنا ہی نہیں بورڈ کی میٹنگ بلانے میں اصولوں کو نظر انداز کیے جانے اور ترقیاتی کاموں کا آڈٹ نہ ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے منڈیا میں کھڑی بس سے کار کی ٹکر، 4 ہلاک

سڑک پر کھڑی بس کو پیچھے سے ایک کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ضلع کے نا گمنگالا تعلقہ کے بی جے نگر میں آد چنچن گیری اسپتال کے سامنے پیش آیا۔

کاویری سے روزانہ3ہزار کیوسک پانی تمل ناڈو کو دیا جائے کرناٹک کو کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی کا تازہ فرمان، عمل کرنے سے ریاستی حکومت کا انکار

ایک طرف کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے کی بات کو لے کرکرناٹک میں بند او ر احتجاجات کا سلسلہ چل پڑا ہے اسی درمیان کرناٹک کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف کاویری ریور مانیٹرنگ کمیٹی نے تازہ حکم صادر کیا ہے کہ کرناٹک کاویری سے تمل ناڈوکو 28ستمبر تا15/اکتوبر روزانہ 3000کیوسک ...

بنگلورو بند پر ملا جلا رد عمل، کاروباری علاقے بند، باقی مقامات پر اثرمعمولی دفعہ 144کے سبب پولیس کا سخت بندوبست، احتجاجیوں کی گرفتاری اور بند کے بعد رہائی، بسیں حسب معمولی چلتی رہیں، تعلیمی ادارے بند

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی فراہم کرنے سپریم کور ٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کسان تنظیموں سمیت چند کنڑا نوازتنظیموں کی طرف سے دی گئی آواز پر شہر میں لوگوں کا ملا جلا رد عمل دیکھا گیا۔

گلبرگہ میں ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگےکے ہاتھوں سرکاری اسکیموں کے تحت قائم کردہ، مختلف اسٹالس کا افتتاح،عوامی شکایات کی سماعت و یکسوئی کے لئے جنتا درشن پروگرام میں شرکت

وزیر پنچایت راج کرناٹک و ضلع انچارج وزیر گلبرگہ مسٹر پریانک کھرگے نے پیر کے دن چنچولی ضلع گلبرگہ میں عوام ی شکایات کی سماعت اور ان کی یکسوئی کے لئے ایک جنتا درشن نامی جلسہ میں شرکت کی۔

کرناٹک: بی جے پی-جے ڈی ایس اتحاد سے دونوں پارٹی لیڈران میں ناراضگی

بی جے پی اور جے ڈی ایس میں اتحاد سے کرناٹک میں ایک الگ ہی سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ دونوں ہی پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان میں بغاوت کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ دونوں پارٹیوں میں کبھی بھی بگدڑ مچ سکتی ہے۔ ناراض لیڈرا کانگریس کے رابطے میں ہیں۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی ...

بنگلورو بند: لیکن انتشار کی کیفیت کئی تنظیمیں بنگلورو بند کی تائید سے دستبردار، 29ستمبر کو کرناٹک بند کا اعلان

کاویری سے تمل ناڈو کو پانی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے منگل کے روز بنگلورو بند منانے کیلئے کنڑانواز تنظیموں اور کسان یونینوں کی طرف سے دی گئی آواز پیر کے روز اس وقت انتشار کا شکار ہو گئی حب کنڑا چلولی لیڈر واٹال ناگرراج نے بنگلورو بند کی حمایت سے صاف انکار کرتے ہوئے ...