کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا، نائب صدر ڈی کے شیوکمار اور بسوراج بومئی نے اڈیشہ ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا 

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2023, 1:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 4/جون (ایس او نیوز/یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا ، نائب وزیر اعلیٰ ڈ ی کے شیوکمار اور سابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے اڈیشہ میں بنگلورو ہوڑہ سوپر فاسٹ ایکسپریس ٹرین کے شدید حادثے کے متاثرین کے خاندان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس حادثے میں اب تک 288 لوگوں کی موت ہوگئی اور 1000 سے زیادہ لوگوں زخمی ہوئے ہیں۔ 

مسٹر سدارامیا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ اڈیشہ کے بالاسور میں ٹرین حادثے میں 50 سے زیادہ لوگوں کی موت کی خبر سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ ان کی  روح کو سکون حاصل ہوا۔ متوفیوں کے خاندان کے تئیں میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ 

مسٹر شیو کمار نے کہا کہ اڈیشہ کے بالاسور سے دل دہلانے والی خبریں آرہی ہیں۔ جہاں کورومنڈل ایکسپریس کے ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس کی وجہ سے ایک اور ٹرین کے ساتھ بڑا حادثہ ہوگا۔ میری تعزیت اور دعا ایسے  مشکل وقت میں اس سانحہ سے متاثر خاندان کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ 

مسٹر بومئی نے ٹوئٹ کیا: اڈیشہ میں ٹرین حادثے میں لوگوں کی موت سے گہرا دکھا ہوا۔ میری تعزیت سوگ میں ڈوبے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ زخمیوں کو فوری صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ 

جنوب مشرق ریلو کے مطابق شالیمار۔ چنئی کورومنڈل ایکسپر اور سرایم وشویشوریا۔ ہاؤڑ ا سوپر فاسٹ ایکسپریس جمعہ کی شام تقریباً 6:55 بجے بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ 

اب تک ملنے والی اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں 288 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریباً 1000لوگ زخمی ہوچکے ہیں۔ تمام گوپال پور ، کھنٹا پارا، بالاسور، بھدرک اور سورو کے اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ 

غور طلب ہے کہ اس حادثے  کے بعد ریلوے وزیر اشونی بیشنو موقع پر پہنچے اور بچاؤ مہم کی نگرانی کی ۔ جنوب مشرق ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر اہم افراد بھی موقع پر پہنچ چکے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...