بنگلورو شہر کے 10اہم علاقوں میں ٹرافک پر قابو پانے افسروں کو وزیر اعلیٰ بومئی کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2022, 1:01 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جون (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ہدایت دی کہ شہر کے ہیبال، مہادیو پورہ آؤٹر رنگ روڈ، سلک بورڈ جنکشن، سینٹ جانس اسپتال، بھٹرہلی جنکشن، وائٹ فیلڈ روڈ سمیت 10اہم علاقوں میں ٹرافک پر قابو پانے کے ساتھ ٹرافک سگنلوں کا سنکروفائز کیا جائے۔

اپنے سرکاری دفتر کرشنا میں بنگلور کے ٹرافک نظام کے تعلق سے بی بی ایم پی، بنگلور واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ اور شہر کے پولیس افسروں کے ساتھ طلب کردہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے افسروں کو یہ ہدایت دی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اس کام کی خود نگرانی کریں۔ بڑھتی ہوئی ٹرافک پر قابو پانے محکمہ شہری ترقیات وداخلہ کے اڈیشنل چیف سکریٹری کی قیادت میں بی بی ایم پی چیف کمشنر، پولیس کمشنر، بی ایم آر ایل، بنگلور واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے افسر متحدہ طو رپر پروگرام ترتیب دیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس پراوین سود کو ہدایت دی کہ ٹرافک پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے اور قومی شاہراہ سے شہر کے اندر داخل ہونے والے اہم راستوں میں ٹرافک کو آسان کیاجائے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ نربھیا اسکیم کے تحت نصب کیمروں میں سے ٹرافک سگنلوں میں ترجیحی بنیاد پر کیمرے نصب کئے جائیں اور آرٹیریل، سب آرٹیریل وہائی ڈینسٹی سڑکوں پر غیر قانونی قبضے اور رکاوٹوں کو ہٹا کر شہر میں بھاری موٹر گاڑیوں پر روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کریں۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ سی بی ڈی، ہائی ڈینسٹی کاریڈار میں 48 کروڑ کی لاگت سے سگنلوں کے سنکر وفائزیشن کا کام جلد ہی شروع کیا جائے اور سڑکو ں کے کھڈوں کو ترجیحی بنیاد پر بند کیا جائے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے جنرل سکریٹری این، منجوناتھ، بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر راکیش سنگھ، چیف کمشنر تشار گری ناتھ، سٹی پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی، جوائنٹ کمشنر روی کانتے گوڈا ودیگر حاضر رہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...