کرناٹک سی ای ٹی نتائج ؛ ریاست کے ٹاپ ٹین میں شاہین کالج بیدرکے دو طلباء شامل؛ چھٹواں اور 9واں رینک حاصل کرنے میں شاہین ادارہ کو ملی کامیابی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st August 2020, 9:11 PM | ریاستی خبریں |

 بیدر۔21/اگست۔(محمدامین نواز/ایس او نیوز) ریاست کرناٹک کے  بیدر میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے والا تعلیمی ادارہ ”شاہین ادارہ جات بیدر“کے دو طلباء محمد ارباز احمد جن کا ہال ٹکٹ نمبرGV155ہے نے ویٹرنری میں ریاستی سطح پر 6واں رینک حاصل  کیا ہے۔اسی طرح کارتک ریڈی جن کا ہال ٹکٹ نمبرHJ231ہے نے ریاستی سطح پر 9وں رینک حاصل کیا ہے۔

مذکورہ بالا دونوں طلباء نے ریاستی سطح پر مُختلف کورسس میں 6رینک حاصل کئے ہیں۔ شاہین پی یو کالج کوریاستی سطح پر مُختلف کورسس  میں 6رینک حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، اسی  طرح ریاستی سطح پر بنگلورو کے طلباء نے مُختلف کورسس میں سب سے زیادہ 16رینک حاصل کئے ہیں‘اس کے بعد شمالی کنڑا ضلع کے طلباء نے ریاستی سطح پر13رینک حاصل کئے ہیں جبکہ میسورو کے طلباء نے 6رینک حاصل کئے ہیں۔

شاہین شمالی کرناٹک کا واحد تعلیمی ادارہ ہے جس  کو ریاستی سطح پر مُختلف کورسس میں 6رینک حاصل ہوئے ہیں‘ہبلی کے طلباء نے ریاستی سطح پر 3رینک حاصل کئے ہیں۔کوٹھا راجستھان جہاں کرناٹک کے طلباء ریاستی سطح پر 3رینک حاصل کئے جبکہ دھارواڑ اور ہاسن ضلع کے طلباء نے ریاستی سطح پر ایک ایک رینک حاصل کیا۔

ریاستی سطح پر مُختلف کورس میں 6رینک حاصل کرنے پر شاہین کیمپس میں بیدر میں مسرت کا ماحول دیکھا گیا‘ طلباء و طالبات نے اپنی مسرت کا اِظہار کرتے ہوئے وکٹوری نشان بتاکر مسرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے ایک تہنیتی پروگرام رکھ کر محمد اربا ز اور کارتک ریڈی کو گل پیش کرکے شالپوشی کی اور ان کے ساتھ دیگر طلباء و طالبات جنھوں نے KCETمیں بہتر رینک حاصل کیا ان کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...