کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری، ایک ہی دن 1272 نئےمعاملات، ایک ہی دن بنگلورو میں 735 پوزیٹیو، 7لوگوں کی ہوئیں موت

Source: S.O. News Service | Published on 2nd July 2020, 12:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جولائی (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں ایک ہی دن کورونا وائرس کی زد میں آکر7 مریضوں کی موت واقع ہوگئی  جبکہ 1272 تازہ کووڈ معاملات سامنے آئے۔ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح اب  کرناٹک میں بھی کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے لمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ  دیکھا  جارہا ہے، کرناٹک میں ان لاک۔2 میں غیر معمولی نرمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق بروز منگل شام 5 بجے سے بروز چہارشنبہ شام 5 بجے تک 1272 نئے کورونا کیس سامنے آئے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 16514 ہوگئی۔  راجدھانی بنگلورو میں ایک ہی دن 735 معاملات پیش آئے، جملہ تعداد 5290 ہوگئی ہے، اتنی بڑی تعداد کے ساتھ ہی   بنگلورو اب کورونا سے محفوظ شہروں کے زمرے سے باہر ہو کر نہایت خطرناک زون میں داخل ہوگیا ہے۔

جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح ہے۔ بنگلورو میں 735 ،  بیلاری میں 85، دکشن کنڑا میں 84، دھارواڑ میں 35، بنگلورودیہی ضلع میں 29، پوزیٹیو کیس پائے گئے۔ اس کے علاوہ ہاسن میں 28، اُتر کنڑا میں 23، اُڈپی میں 22، چامراج نگر میں 21، باگل کوٹ میں 20، کلبرگی میں 14، رائچور میں 12، چترادرگہ میں 12، شیموگہ میں 3، بیدر اور بیلگاوی میں 8،8، کوڈگو میں 7 اور چکمگلورو میں ایک کیس سمیت ریاست بھر میں 1272 کوروناکے تازہ معاملات پیش آئے ہیں۔ جس سے اب تک کی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16514 ہوگئی ہے۔

ریاست بھر میں جملہ 7 افراد کورونا سے فوت ہوگئے ہیں، ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 8063 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 8194 ہے جبکہ 292 افراد انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...