تین سٹی کارپوریشن انتخابات کے نتائج کا اعلان: بیلگاوی پر بی جے پی کا قبضہ ، کلبرگی میں کانگریس بڑی پارٹی، ہبلی۔ دھارواڑ معلق

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2021, 12:23 PM | ریاستی خبریں |

دھارواڑ، 7؍ستمبر (ایس ا و نیوز) ہبلی۔ دھارواڑ، بیلگاوی اور کلبرگی سٹی کارپوریشن انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوگیا ہے۔ بیلگاوی میں بی جے پی کو 35 سیٹوں پر کابی حاصل ہوئی ہے، کانگریس کو  10 سیٹوں پر، 12 آزاد امیدوار اور مجلس کی ایک سیٹ پر جیت حاصل ہوئی ہے۔ کلبرگی میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ کلبرگی کے جملہ  وارڈوں میں کانگریس کو 27 سیٹوں پر، بی جے پی کو 23 سیٹوں پر، جے ڈی ایس کو 4 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ اس طرح بیلگاوی میں بی جے پی برسراقتدار ہوگی جبکہ دھارواڑ اور کلبرگی کا معاملہ معلق بنا ہواہے۔ ہبلی۔ دھارواڑ سٹی کارپوریشن الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔ 82 وارڈوں کے لیے ہوئے الیکشن میں معمولی اکثریت یعنی  42 سیٹوں پر جیت درج کرنے والی پارٹی برسراقتدار آئے گی لیکن کسی بھی  پارٹی  کی طرف سے میجک نمبر 42 کراس کرنا ممکن نہیں ہوپایا ۔ بی جے پی 39 سیٹیں جیت کر معمولی اکثریت کے قریب آتے آتے رہ گئی ہے۔  ہبلی ۔ دھارواڑ سٹی کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی نے 39 نشستیں جیت لی ہیں۔ سٹی کارپوریشن کے 82 وارڈز کے لئے 3 ستمبر کو انتخابات میں جملہ 420 امیدواروں نے الیکشن لڑا ۔ جس میں کانگریس 33، 6آزاد امیدوار ، مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے 3 امیدواروں نے جیت  درج کی ہے اور جے ڈی ایس نے ایک سیٹ جیتی ۔ عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے امیدواروں نے اس بار 41 وارڈوں میں الیکشن لڑا، تا ہم پارٹی کھاتہ کھولنے  میں ناکام رہی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...