دہلی میں احتجاج کرنے والے کسان نہیں دہشت گردہیں، وزیرزراعت بی سی پاٹل کے متنازع بیان سے ناراضی کی لہر

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2021, 12:03 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جنوری(ایس او  نیوز) راجدھانی دہلی میں احتجاج کرنے والے کسان نہیں بلکہ دہشت گردہیں۔دہلی میں ہورہااحتجاج دہشت گردوں کی بھیانک کرتوت ہے۔اس قسم کا سخت اورمتنازع بیان ریاستی وزیربرائے زراعت بی سی پاٹل نے دیاہے۔

کوپل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ دہلی میں احتجاج کرنے والے دہشت گردہیں،ان تمام کودوسرے ممالک کی تائیدحاصل ہے۔کانگریس کی تائیدبھی ان دہشت گردوں کوحاصل ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ کسانوں نے کبھی بھی قانون کواپنے ہاتھوں میں نہیں لیا،تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ان تمام احتجاجیوں کوپاکستان سے کمک مل رہی ہے۔لال قلع کے قریب جاکروہ اتناہنگامہ کرسکتے ہیں؟ اس پرسوچناپڑتاہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی مقبولیت سے خارکھائے ہوئے ہیں۔مودی حکومت کوہلانایادہلاناممکن نہیں ہے،اس لئے دہشت گردوں کو لاکر کسانوں کے نام سے احتجاج کروایا جارہا ہے۔ان کوپاکستان اورکانگریس کی مکمل تائیدحاصل ہے۔اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لال قلع کی اپنے ایک تاریخ اور اپنا وقار ہے۔ایک کسان بطوروزیراعظم لال قلع میں قومی پرچم لہرائے،اس پرہماراکوئی اعتراض نہیں ہے،لیکن کسان کے نام سے وہاں جاکرقومی پرچم کی بجائے کوئی اورجھنڈالہرایاجاتاہے تویہ سوال پیداہوتاہے کہ احتجاج کرنے والے کون ہیں؟ اس سے صاف ظاہرہے کہ وہ دہشت گردہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...