کرناٹک میں پی یو سی سال دوم کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان؛ 35.25 فیصد طلبا ءکامیاب

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2024, 12:50 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 22/ مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) تعلیمی  سال برائے 24-2023 کے پی یوسی سال دوم کے دوسرے مرحلہ کے امتحان کا نتیجہ شائع ہو گیا ہے ، صرف 35.25 فیصد  طلبا ء  ہی امتحان پاس کر پائے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی طالبات نے پی یوسی سال دوم کے امتحان کے دوسرے مرحلہ میں ممتاز نمبرات سے ٹاپ کیا ہے۔

پی  یوسی سال دوم کے امتحانات ریاست کے جملہ 301 مراکز میں 29 اپریل سے 16 مئی تک منعقد ہوئے ۔ 15 مئی سے 18 مئی تک 7875 ممتحن حضرات نے 28 مراکز میں جوابی پرچوں کی جانچ کی اور منگل کو نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

شعبہ آرٹس میں 22.24 فیصد، کامرس شعبہ میں 22.06 فیصد اور سائنس شعبہ میں 55.16 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں ۔ امتحان کے لیے 1,49,824 طلبہ نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ جن میں سے 1,48,942 طلبہ نے امتحان لکھا، اس میں سے صرف 52,505 طلبہ پاس ہوئے اور مجموعی نتیجہ 35.25 فیصد رہا۔ امتحان میں شرکت کرنے والے 84,632 لڑکوں میں سے 26,496 پاس ہوئے اور نتیجہ 31.31 فیصد رہا۔ 64,310 طالبات میں سے 26,009 طالبات پی یوسی سال دوم - 2 میں کامیاب ہوئی ہیں۔ طالبات کا مجموعی نتیجہ 40.44 فیصد رہا۔

جوابی پرچہ کی اسکین شدہ کاپی کے لیے درخواست دینے کا 23 مئی آخری دن ہے اور جن لوگوں  نے  فیس ادا کی ہے وہ 22 سے 24 مئی تک جوابی شیٹ کی کاپیاں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اسکین کاپی حاصل کرنے کے لیے 530 روپے فیس طے ہے، اور جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے لیے ہر مضمون پر 1670 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

سیکنڈ پی یوسی امتحان - 3 کے لیے 23 سے 28 مئی تک رجسٹریشن کی گنجائش دی گئی ہے اور 29 مئی سے 30 مئی تک جرمانے کے ساتھ فیس کی ادائیگی کی گنجائش ہے۔ دوبارہ جانچ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر امتحان ۔ 3 کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

سکینڈ پی یو سی امتحان - 3 کا نظام الاوقات شائع کیا گیا ہے ۔ امتحانات 24 جون سے 5 جولائی تک منعقد ہوں گے۔ ٹائم ٹیبل اس طرح ہے، 24 جون کو کنڑا، عربی ۔ 25 جون کو انگریزی، 26 جون کو سوشیالوجی، بیالوجی، جیالوجی ، الیکٹرانکس ، کمپیوٹر سائنس ۔ 27 جون کو اختیاری کنڑ ا اور اکاؤنٹس کا امتحان ہوگا ۔ 28 جون کو کیمسٹری، اکنامکس، 29 جون کو تاریخ، فزکس، یکم جون کو ہوم سائنس، پولیٹیکل سائنس، نیو مر لوجی ، 2 جون کو لاجک، بزنس اسٹڈیز، ریاضی ، 3 جون کو جغرافیہ، نفسیات، الجبرا، 4 جون کو ہندی، 5 جون کو تمل، تیلگو، ملیالم،مراٹھی، اردو، سکرت ، فرانسیسی کے امتحانات ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

جوئیڈا کے رام نگر میں خود سوزی کی وجہ سے نوجوان کی موت - پولیس پر ہراسانی کا الزام - کُونبی سماج کا احتجاج 

تعلقہ کے رام نگر پولیس تھانے کے افسران کی طرف سے ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کُونبی سماج کے جس نوجوان نے پولیس اسٹیشن کے احاطے میں اپنے جسم پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی تھی ، اس نے بیلگام کے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ جس کے بعد قصوروار پی ایس آئی اور عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ...

نیٹ کا امتحان دوبارہ لیا جانا چاہئے، گریس مارکس دینا غلط: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کو نیٹ کا امتحان دوبارہ منعقد کرنے کی وکالت کرنے ہوئے کہا کہ گریس مارکس دینا غلط ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ نیٹ امتحان میں ان طلباء کے ساتھ غلط ہوا جنہوں نے سخت محنت کی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’طلباء ...

بولیار مسجد کے سامنے اشتعال انگیزی کی طرح خاطیوں پر حملہ بھی غلط، سوشیل میڈیا پر جعلی پیغامات وائرل کرنے والوں پر بھی کارروائی : یوٹی قادر

ریاستی قانون ساز  اسمبلی کے اسپیکر یوٹی قادر نے کہا کہ منگلور و اسمبلی حلقہ کا   بولیار گرام ہم آہنگی کی ایک مثال ہے، جہاں مقامی لوگ اور  پولیس حالیہ واقعہ سے متعلق معاملے کو حل کرنے جا رہے  ہیں۔ یوٹی  قادر نے کہا کہ اگر باہر کے لوگ اپنا منہ بند رکھیں  تو یہ ملک سے حقیقی دیش ...

کلیان کرناٹک ترقیات کیلئے سالانہ 5000 کروڑ روپئے گرانٹ، اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں 41 گرلز کالجز شروع کئے جائیں گے: سدارامیا 

ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کلیان کرناٹک کے لیے 5000 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے موقع پر انتخابی منشور میں اور بجٹ میں کیے گئے وعدہ کے مطابق کلیان کرناٹک خطے کی ترقی کے لیے سالانہ 5000 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ سدارامیا نے کے کے ...

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف POCSO کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ یدی یورپا کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم ایکٹ (POCSO) کیس کی جانچ کر رہے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے پہلے انہیں ...

مہاراشٹرا کے طلبہ توجہ دیں؛ بارہویں سائنس کے بعدڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجیئنرنگ ڈپلومہ کورسس میں داخلے

بارہویں سائنس میں کامیاب طلباء و طالبات کو یہ اطلاع دیجاتی ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کی تمام پولی ٹیکنک کالجوں میں ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس (پولی ٹیکنیک) میں داخلہ کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے

طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے نیٹ کا امتحان دوبارہ کرانے کا کیا مطالبہ، این ٹی اے پر فوری پابندی لگانے کی اپیل

این ایس یو آئی (نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا) کے قومی صدر ورون چودھری کی قیادت میں آج یونین دفتر سے جنتر منتر تک پرامن مشعل مارچ منعقد کیا گیا۔ اس مارچ کا مقصد حال ہی میں ہوئے این ٹی اے اور نیٹ امتحان گھوٹالہ کے خلاف بیداری پیدا کرنا اور احتجاج درج کرنا تھا، جس نے پورے ملک ...

نیٹ پرچہ سوالات افشاء کیس، امتحان سے ایک دن پہلے پیپر ملنے کا انکشاف

بہار پولیس کے معاشی جرائم یونٹ (ای او یو) نے جو نیشنل ایلجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ۔ یوجی) 2024ء میں پرچہئ سوالات کے افشاء کی تحقیقات کررہی ہے، ہفتہ کے روز 11 امیدواروں کو نوٹسیں روانہ کی ہیں، جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

نیٹ پیپر لیک معاملہ: بہار میں اب تک 14 اور گجرات میں 5 ملزمین گرفتار

نیٹ (این ای ای ٹی) پیپر لیک اور نقل معاملہ دن بہ دن طول پکڑتا جا رہا ہے۔ روزانہ نئی نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں اور اپوزیشن پارٹیاں حکمراں طبقہ پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ اس معاملے میں اب تک بہار اور گجرات سے مجموعی طور پر 19 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کویت آتشزدگی معاملہ؛ مہلوکین کی لاشوں کو لانے طیارہ پہنچے گا کویت

کویت کی عمارت میں لگی آگ سے گذشتہ روز جن 40 سے زائد ہندوستانی ورکروں کی موت ہوئی تھیں، ان کی نعشوں کو ہندوستان لانےکی تیاریاں کی جارہی ہیں، چونکہ مرنے والوں کی بڑی تعداد ریاست کیرالہ سے ہے، کیرالہ کے کوچین انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔