کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یڈ یورپا کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2024, 6:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 13/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعرات کو سابق وزیر اعلی اور سینئر بی جے پی لیڈر بی ایس یڈیورپا کے خلاف POCSO کیس میں ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیا۔ یدی یورپا کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم ایکٹ (POCSO) کیس کی جانچ کر رہے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے پہلے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ تاہم انہوں نے سی آئی ڈی کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لیے وقت مانگا تھا۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے تجربہ کار لیڈر، جو پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے رکن بھی ہیں، اس وقت دہلی میں ہیں اور امکان ہے کہ وہ واپس آنے کے بعد تحقیقات میں شامل ہوں گے۔ پولیس کے مطابق، یدی یورپا کے خلاف 17 سالہ لڑکی کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر پوکسو ایکٹ اور تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354 اے (جنسی ہراسانی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس نے الزام لگایا تھا کہ یدی یورپا نے اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

14 مارچ کو سداشیو نگر پولیس کی جانب سے کیس درج کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی کرناٹک کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آلوک موہن نے اسے فوری طور پر مزید تحقیقات کے لیے سی آئی ڈی کو منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ 54 سالہ خاتون، جس نے یدی یورپا کے خلاف الزام لگایا تھا، پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے گزشتہ ماہ انتقال کر گئیں۔

81 سالہ یڈ یورپا نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا ہے کہ وہ قانونی طور پر مقدمہ لڑیں گے۔ اپریل میں سی آئی ڈی نے یڈ یورپا کو دفتر میں طلب کرنے کے بعد ان کی آواز کا نمونہ حاصل کیا۔ حکومت نے اس دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) اشوک ایچ نائک کو اس کیس میں سی آئی ڈی کی نمائندگی کرنے کے لیے مقرر کیا ہے۔ یدی یورپا نے ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک بورڈ کے 8، 9 اور 10ویں کے نتائج پر عائد پابندی

کرناٹک کے اسکولوں میں کلاس 8، 9، اور 10 کے ششماہی امتحانات کے نتائج جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے کرناٹک کے تمام اضلاع میں واقع اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک نتائج جاری نہ کریں۔ اس فیصلے کو سپریم کورٹ کا کرناٹک حکومت کے لیے ایک واضح جواب سمجھا ...

بنگلورو: شدید بارشوں سے عمارت منہدم، 17 افراد ملبے تلے دبے، 3 کی موت

کرناٹک میں مسلسل بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے۔ بنگلورو کے ہینور کے قریب بابوسبپالیہ میں ایک زیر تعمیر عمارت بارش کی وجہ سے منہدم ہو گئی۔ حادثے کے وقت تقریباً 24 مزدور عمارت کے اندر کام کر رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ ...

گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی اموات میں تشویشناک اضافہ

ضلع گلبرگہ میں حاملہ خواتین کی زندگی کو محفوظ بنانے اور ان کی صحت کو بہتر کرنے میں کئی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اپریل سے ستمبر 2024 کے دوران ضلع بھر میں 22 حاملہ خواتین کی اموات ہوئیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ تعداد 19 تھی۔ اس سال کے دوران، گلبرگہ کے شہری علاقوں ...

بنگلورو کی بارشیں مسائل اور حکومت کی ذمہ داریاں۔۔۔۔۔۔از: عبدالحلیم منصور

بنگلورو، جو کبھی اپنی شاندار آب و ہوا اور دلکش مناظر کےلئے جانا جاتا تھا، اب موسمیاتی تبدیلیوں اور ناقص انفراسٹرکچر کی وجہ سے سنگین مشکلات کا شکار ہے۔ مانسون کی بارشیں جو پہلے اس شہر کی خوبصورتی کا حصہ تھیں، اب شہریوں کے لیے مصیبت بن گئی ہیں۔ ہر سال بارشوں کے دوران کئی علاقے ...

کرناٹک میں 100 نئے پولیس تھانوں کا قیام ہوگا: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 100 نئے پولیس تھانے قائم کیے جائیں گے اور 10 ہزار پولیس کوارٹرز کی تعمیر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب کے دوران کہی، جس میں انہوں نے پولیس کی سہولیات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔