کرناٹک میں کنڑ اداکار سدیپ نے 4؍ سرکاری اسکولوں کو گود لیا
بنگلورو،10؍اگست (ایس او نیوز؍یواین آئی) کرناٹک میں کنڑا اداکار سدیپ کی کیچاچاریٹبل ٹرسٹ نے حال ہی میں ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 4 سرکاری اسکولوں کے مکمل ڈیولپ کے لئے انہیں گود لیا ہے۔
میڈیکل ہیلتھ ایجوکیشن کے وزیر ڈاکٹر سدھاکر نے پیر کو ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ‘کووڈ۔19 ’کے دوران شیموگہ میں 4/ اسکولوں کو اداکار سدیپ کے گود لینے اور ڈیولپ کی خبر قابل تعریف ہے۔ میری ان کو دلی مبارک باد۔
”اداکار نے ڈاکٹر سدھاکر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے انہیں شکریہ ادا کیا۔ سدیپ فی الحال حیدرآباد میں ہیں اور وہ انوپ بھنڈاری کی ہدایت میں اپنی آنے والی فلم ’فینٹم‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔