250بی بی ایم پی وارڈس بنانے رپورٹ کمیٹی نے اسمبلی میں پیش کردی
بنگلورو،23؍ستمبر(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی) وارڈوں کی تعداد 250سے زیادہ کرنے لجس لیٹرس مشترکہ جائزاتی کمیٹی نے حکومت سے سفارش کردی۔ سال برائے 2020ء میں بی بی ایم پی بل کا جائزہ لے کر رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔اس کمیٹی کے صدر رکن اسمبلی ایس رگھو نے آج اسمبلی اجلاس میں رپورٹ پیش کردی ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وارڈوں کی تعداد250سے زیادہ کرنی چاہئے۔ اس رپورٹ کو اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے سے قبل اس پر تفصیلی جائزہ لینے کمیٹی نے 4ستمبر2020کو ایک بیٹھک بھی کی تھی جس میں تمام امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا۔