جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور اہل خانہ نے کرایا کورونا ٹسٹ

Source: S.O. News Service | Published on 5th August 2020, 11:11 AM | ملکی خبریں |

رانچی،5؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین اور ان کے کنبہ کے سبھی اراکین نے سرکاری رہائش کے 17 ملازمین میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہونے کے بعد منگل کو ایک بار پھر کورونا جانچ کے لئے سیمپل دیا ہے۔ سرکار ی ذرائع نے یہاں بتایا کہ وزیراعلیٰ رہائش پر منگل کو صحت محکمہ کی ٹیم پہنچی اور وزیراعلیٰ سورین سمیت ان کے کنبہ کے سبھی اراکین کا سیمپل لیا۔ اس دوران وزیراعلیٰ رہائش میں سول سرجن بی۔ بی پرساد اور رانچی کے ڈپٹی کمشنر چھوی رنجن موجود تھے۔ کووڈ جانچ رپورٹ آج شام تک ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی رہائش کے 17 ملازمین میں اتوار کو کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ ان میں سی ایم رہائش کی سیکوریٹی میں تعینات 13 جوان، سرکاری پرائیوٹ سکریٹری، باورچی، خصوصی شاخ کے پولیس اہلکار اور صفائی ملازمین شامل ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ سورین نے 06 جولائی کو کورونا پازیٹو پائے گئے اپنے کابینہ کے ساتھی متھلیشور ٹھاکر اور رکن اسمبلی متھرا مہتو کے رابطے میں آنے کے بعد خود کو احتیاطاً ہوم کورنٹائن کر لیا تھا۔ سول سرجن بی۔ بی پرساد کی قیادت میں تین ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ اور ان کے کنبہ کے علاوہ وزیراعلیٰ دفتر سے منسلک کئی افسران، ملازمین اور سیکوریٹی اہلکاروں کا سیمپل لیا تھا۔ حالانکہ جانچ میں وزیراعلیٰ سمیت ان کے کنبہ کے کئی اراکین کی رپورٹ نگیٹو آئی تھی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بالاسبرامنیم اس ملک کے موسیقی اورلسانی ثقافت کی ایک عمدہ مثال تھے: سونیا گاندھی

کانگریس  کی  چیئرپرسن سونیا گاندھی نے موسیقی کی دنیا کی ایک عظیم ہستی بالاسبرامنیم کے انتقال پراپنے گہرے رنج  وغم  کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کی  موسیقی اور لسانی  ثقافت کے عمدہ مثال تھے اور ان کے نہیں رہنے  سے آرٹ اور کلچرل کی دنیا پھیکی پڑگئی ہے۔

الطاف بخاری کا راجوری کے تین متاثرہ کنبوں کو معقول معاوضہ و نوکریاں فراہم کرنے کا مطالبہ

اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ پولیس کی فارنسک رپورٹ میں امشی پورہ شوپیاں انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے راجوری ضلع کے 3 مقتول مزدوروں کی شناخت کی تصدیق سے قانون کے تحت سزا یقینی ہے