سادھوی پرگیہ پر عدالت کو گمراہ کرکے ضمانت حاصل کرنے کا الزام؛ جمعیۃ العلما نے داخل کی عدالت میں عرضداشت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th April 2019, 8:04 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 19/ اپریل  (ایس او نیوز)  مالیگاؤں 2008بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے الیکشن لڑنے کے خلاف ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں جمعرات کو  بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کے وکیل شاہد ندیم نے پانچ صفحات پر مشتمل عرضداشت داخل کی جسے عدالت نے سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے ملزمہ اور قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کو جواب داخل کرنے کا حکم دیا  ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے جمعیۃ العلما کی جانب سے کہا گیاہے کہ  ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے خصوصی جج ونود پڈالکر کو عرضداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل اور انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق اس معاملے کی اہم ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے بر سر اقتدار بی جے پی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے اور وہ بھوپال سے پارلیمانی الیکشن لڑنے جارہی ہے جس پر روک لگانا چاہئے کیونکہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرتے وقت خراب صحت کا بہانا بنایا تھا اور وہ ٹرائل کورٹ میں بھی حاضر نہیں ہورہی تھی لیکن اس کے پاس الیکشن لڑنے کے لئے وقت ہے۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری نے عدالت کو مزید بتایا کہ  ساددھوی پرگیہ سنگھ کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے لیکن بم دھماکہ متاثرین نے اس کی ضمانت پر رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور سپریم کورت نے پٹیشن سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے ملزمہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

خصوصی عدالت میں سادھوی کے الیکشن لڑنے کے خلاف داخل عرضداشت پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃعلماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار احمد اعظمی نے کہا کہ ہمارا مقصد عدالت کو یہ بتانا ہے  کہ بیماری کا بہانا بنا کر ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی گئی اور پھر اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا جس پر عدالت کو کارروائی کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سادھوی نچلی عدالت میں جاری سماعت میں حصہ نہیں لے رہی ہے اور وجہ یہ بتائی جارہی ہے  کہ وہ بیمار ہے لیکن کل دوپہر بعد سے وہ نیوز چینلوں پر بیانات دے رہی ہے ، جس مں وہ   ہشاس بشاش دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ ضمانت پر رہا سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے  بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے بھوپال کی پارلیمانی سیٹ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ،اس  سیٹ سے کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجئے سنگھ اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔