جے شنکر ایک ناکام وزیر خارجہ ہیں، جنہوں نے چینی مداخلت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 22nd February 2023, 8:50 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) انڈین نیشنل کانگریس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو ایک 'ناکام' وزیر خارجہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چین میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے سفارت کار ہونے کے باوجود وہ تمام محاذوں پر ناکام رہے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا کہ چینی مداخلت کے معاملے پر وزیر خارجہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور کہا جب چین نے 2000 مربع کلومیٹر ہندوستانی علاقہ میں دراندازی کی تھی تو کیا انہی کے مشورے پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ’کوئی نہیں آیا۔‘’

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ چین مقبوضہ علاقے میں سڑکیں، ریلوے نیٹ ورک اور پل بنا رہا ہے۔ چین کے ساتھ ہندوستانی تجارت بڑھ رہی ہے اور ایک طرح سے ہندوستان چینی پی ایل اے کو فنڈز فراہم کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر میٹنگ میں پی ایم کی خاموشی کی وجہ سے پی ایل اے کہتی ہے کہ انہوں نے کسی کی سرزمین پر حملہ نہیں کیا۔ شرینیت نے جے شنکر کے اس بیان پر تنقید کی کہ ہندوستان ایک چھوٹی معیشت ہونے کے ناطے بڑی معیشت کا مقابلہ نہیں کرسکتا اور اسے حقارت والا بیان قرار دیا۔

وزیر خارجہ پر ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی صدر کے طور پر تقریباً نصف مدت کار گزر جانے کے باوجود ہندوستان میں کوئی امریکی سفیر نہیں ہے۔ کانگریس کی ترجمان نے کہا کہ جب حکومت کہہ رہی ہے کہ ہندوستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہو رہی ہے تو جے شنکر اور ان کا محکمہ کیا کر رہا ہے!

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...