راہل گاندھی کے لئے اکٹھا کی گئی رقم آئی ٹی افسروں نے ضبط کی ہے: یڈ یورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th March 2019, 10:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍مارچ (ایس او نیوز) کانگریس کے سینئر قائد ملیکارجن کھرگے کو مخلوط حکومت کی تشکیل کے موقع پر وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا جاناتھا، جس وقت فیصلہ کرناتھا ، فیصلہ نہیں کیاگیا اور اب یہ معاملہ اچھالا جارہا ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا درج فہرست ذات وقبائل (ایس سی ایس ٹی) کے ووٹ بٹورنے کے لئے کھرگے کو وزیراعلیٰ نہ بنائے جانے کا مسئلہ اٹھارہے ہیں اس قسم کی تنقید بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس  یڈ یورپا نے کی۔

نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے کہاکہ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی ، ملیکارجن کھرگے کو وزیراعلیٰ بنائے جانے پر راضی نہیں ہوئے۔ دیوے گوڑا کو اب یہ بات کہنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ اگر وہ چاہتے ایس سی ایس ٹی طبقات سے حقیقی ہمدردی ہوتی تو یہ بات 9؍مہینے پہلے بتاسکتے تھے۔ اتنے دن خاموش رہ کر لوک سبھا انتخابات کے موقع پر ایس سی ایس ٹی طبقات کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے دیوے گوڑا مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔ سیٹوں کی تقسیم کے معاملہ میں جے ڈی ایس کو سبکی اٹھانی پڑی ہے جس پردیوے گوڑا نے اس قسم کا بیان دیا ہے۔ یہ عوام کو دھوکہ دینے والا بیان ہے۔ یہ ایک ڈرامہ باز بیان ہے۔ اس بیان سے عوام کا کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے ۔ اس قسم کا ناٹک کرنا دیوے گوڑا کے لئے عام بات ہے۔ ناٹک کرنے والے دیوے گوڑا کو عوام نہیں مانتے ہیں۔انکم ٹیکس (آئی ٹی) افسروں کی چھاپہ مار کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے کہاکہ راہل گاندھی کی انتخابی مہم وتشہیری سرگرمیوں کے لئے دہلی کو منتقل کرنے کی غرض سے جمع کردہ رقم ضبط کی گئی ہے۔ اس ضبطی سے صاف معلوم ہورہا ہے کہ موجودہ حکومت 20؍پرسنٹ کمیشن سرکار ہے۔ اس معاملہ پر سدارامیا کیوں خاموش ہیں، وہ کیا بیان دیں گے؟ محکمہ دیہی ترقیات کے انجینئر کا بنگلور لارڈج میں ٹھہرنا اور کروڑوں روپئے کی رقم گتہ داروں سے اکٹھاکرنا اس بات کا صاف ثبوت ہے کہ یہ کمیشن والی حکومت ہے۔ ایسے افسروں کو کیا کوئی شرم وحیا ہے یا نہیں۔ افسروں کی جانب سے رقم اکٹھا کرنا انتہائی مجرمانہ کام ہے۔

ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کرشنا بائرے گوڑا ،وزیراعلیٰ کمار سوامی ، سابق وزیراعلیٰ سدارامیا اس کے راست ذمہ دار ہیں۔ مبہم جواب دینے کی بجائے کرشنا بائرے گوڑا کو چاہئے کہ وہ واضح اور صاف جواب دیں۔ اس معاملہ میں ملوث خاطی افسروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر ایڈی یورپا نے کہاکہ منڈیا میں بی جے پی امیدوار کا معاملہ ابھی حتمی مرحلہ تک نہیں گیا۔ سمالتا کی ایس ایم کرشنا سے ملاقات کی جانکاری ملی ہے۔ ان کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ہم اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ اس طرح ہاسن میں بھی بی جے پی کا امیدوار طے نہیں کیاگیا۔ اے منجو کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ایڈی یورپا نے کہاکہ چامراج نگر میں سرینواس پرساد کا انتخاب لڑنا تقریباً پکا ہوگیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...