اسرو کے سائنسدانوں کی پی ایم نے کی تعریف،چاند پر پہنچنے کا خواب پورا ہو کر رہے گا

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2019, 6:00 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،7ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گنیش اتسوکے درمیان مہاراشٹر کے ممبئی پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں چندریان 2 کے لئے اسرو کے سائنسدانوں کی دل کھول کر تعریف کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ چندریان 2 مشن میں ایک رکاوٹ ضرور آئی ہے لیکن چاند پر پہنچنے کا ہمارا خواب پورا ہوکر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرو نے اس مشن کے لئے جس طرح سے محنت کی، اس کے لئے ہمیں اس سے منسلک تمام لوگوں پر فخر ہے۔پی ایم مودی نے ممبئی کے لوگوں کو گنپتی تہوار کے درمیان بڑی سوغات دی ہے۔پی ایم مودی نے یہاں 19 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے تین اور میٹرو کاریڈورس کی بنیاد رکھی۔پی ایم نے ہندوستان ارتھ موورس کی طرف سے تیار میک ان انڈیا میٹرو کوچ کا بھی افتتاح کیا۔اس دوران یہاں ایک پروگرام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے چندریان 2 کو لے کر اسرو کے سائنسدانوں کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے کہاکہ مقصدکیلئے کس طرح دن رات ایک کر دیا جاتا ہے،کس طرح کے برعکس حالات میں بھی، بڑی سے بڑی چیلنج میں بھی مکمل تحمل کے ساتھ ہم اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مصروف رہ سکتے ہیں، یہ ہم اسرو کے سائنسدانوں سے سیکھ سکتے ہیں۔اسرو سائنسدانوں نے جو حوصلہ دکھایا ہے، اسے دیکھ کر میں بہت متاثر ہوں۔اسرو سائنسدانوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ کسی بھی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنے والے تین طرح کے لوگ ہوتے ہیں،سب سے کم سطح پر وہ ہوتے ہیں جو رکاوٹوں کے خوف سے کبھی کام کے آغاز نہیں کرتے،درمیان سطح پر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کام تو شروع کر دیتے ہے پر رکاوٹ آتے ہی فراراختیارکرلیتے ہیں۔بلند ترین سطح پر وہ لوگ پہنچتے ہیں جو مسلسل رکاوٹ کے باوجود مسلسل کوشش کرتے ہیں اور اس مقصد کو حاصل کر کے ہی دم لیتے ہیں۔اسرو سائنس داں اسی سطح کے لوگ ہیں۔ایک رکاوٹ آج ہم نے دیکھی ہے لیکن اسرو کے سائنس داں اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک منزل تک نہیں پہنچ جاتے،چاند پر پہنچنے کا خواب پورا ہو کر رہے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔