اسرائیلی فوج کا غزہ کے قدیم ترین آرتھوڈوکس چرچ پر بھی فضائی حملہ؛ اب تک چار ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st October 2023, 1:16 AM | عالمی خبریں |

غزہ 20/اکتوبر (ایس او نیوز)اسرائیلی فوج نے غزہ کے اسپتال کے بعد قدیم ترین آرتھوڈوکس چرچ پر بھی فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فسلطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 4 ہزار 137 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔ شہداء میں 1500 سے زائد بچے، 1ہزار خواتین اور 120 ضعیف العمر بزرگ شامل ہیں۔

خان یونس میں چھ گھروں پر میزائل حملوں میں 40  فلسطینی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، غزہ کی طرح مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کو ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے، مغربی کنارے کے نورالشمس پناہ گزیں کیمپ پر حملے میں 12 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔امریکی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی حمایت ملنے کے بعد کسی بھی وقت غزہ پر اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کا بھی امکان ہے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے عرب اور مسلم دنیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب مارچ کیا جائے تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو صیہونی جارحیت سے بچایا جاسکے۔

دوسری طرف عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں تک امداد نہ پہنچا سکی، رفاہ کا بارڈر آج بھی بند رہنے کا خدشہ ہے، امریکی صدر جوبائیڈن 20 امدادی ٹرک بھجوانے کی اجازت کا دعویٰ بھی پورا نہ کر سکے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 20 امدادی ٹرکوں کی اجازت کو سمندر میں قطرہ کے برابر قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔