مالیگاؤں : کالج آف انجینئرنگ منصورہ میں تقریب عالمی یوم خواتین " وجود ز ن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ"

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th March 2024, 9:56 PM | ملکی خبریں |

مالیگاؤں  24/ مارچ ( پریس ریلیز)  "وجود ز ن سے ہے تصویر  کائنات میں رنگ"کے مصداق خواتین کے مختلف شعبوں میں انکی کامیابیوں کی عالمی یاددہانی کے طور پر 8 مارچ کو "عالمی یوم خواتین" منایا جاتا ہے۔ مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں اپلائیڈ سائنس ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر طالبات کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔  اس تقریب کا آغاز شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ سال اول کی طالبہ علویہ شیخ نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جس کا ترجمعہ کمپیوٹر انجینئرنگ کی طالبہ علیزہ رحمن نے پیش کیا۔

اس موقع پر بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر رحمانی شاہدہ پروین ( ایم ڈی، محمدیہ  طبیہ کالج) کو مدعو کیا گیا ۔  موصوفہ نے مختلف  نیشنل اور انٹر نیشنل کانفرنس میں تحقیقی مقالے پیش کئے اور ان کے 17 تحقیقی مقالے مختلف جرئدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ انھیں انڈین سولیڈیٹری کونسل نیو دہلی کی جانب سے ڈاکٹر عبدالکلام ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ انھیں یونانی میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے اکسلینٹ یونانی فیزیسین ٹرینر ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر رحمانی شاہدہ پروین  نے ا پنے خصوصی خطاب میں خواتین کی سماجی، اقتصادی، سیاسی اور تعلیمی کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مسائل کو بھی تسلیم کرنے کی بات کہی جن کا انھیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ موصوفہ نے صنف کی بنیاد پر امتیازی سلوک، خواتین کے خلاف تشدد اور خواتین کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچے کیلئے بااختیار بنانے کی اہمیت جیسے مسائل پر زور دیا۔   شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کی طالبہ زری والا شیزہ نے اپنی تقریر میں خواتین کی عظمت اور روز مرہ کی زندگی میں خواتین کے کردار اور انکی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ اسکے علاوہ کالج ہذا کی طالبات نے رنگولی، آرٹ اور پینٹنگ جیسی صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کر کے اس جشن عالمی یوم خواتین کو دوبالا کر دیا۔

تقریب میں ڈاکٹر عقیل احمد شاہ ( پرنسپل، انجینئرنگ کالج)،  ڈاکٹر محمد اظہر ( پرنسپل، پالی ٹیکنیک) ، ڈاکٹر سلمان بیگ ( ڈین اکیڈمکس)، ڈاکٹر آصف رسول  ( ہیڈ، اپلائیڈ سائنس)، ڈاکٹر ہمایوں اختر اور جملہ اسٹاف نے شرکت کی۔ پروفیسر شگفتہ پروین نے نظامت کے فرائض کو بخوبی نبھایا اور پونم بچھاؤ میڈم کے شکریہ کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...