ہندوستان میں کورونا کے 9,216 نئے کیسز

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2021, 11:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،3 ؍دسمبر (آئی این ایس انڈیا) گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 9,216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.35فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8,612 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کل 3,40,45,666 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ یومیہ مثبت شرح 0.80 فیصدہے۔ ہفتہ واری مثبت شرح 0.84ہے، جو گزشتہ19 دنوں سے 1 فیصد سے کم ہے۔ اب تک کل 125.75 کروڑ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا کی نئی قسم سانے کے کے بعد ہندوستان میں بھی احتیاط برتی جا رہی ہے۔

اب یہ شکل ہندوستان تک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں اب تک اومیکرون کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ کورونا کی ایک نئی قسم ہے۔ ان میں سے ایک ہندوستانی شہری ہے اور دوسرے کا تعلق جنوبی افریقہ سے ہے۔ہندوستانی شہری میں 21 نومبر کو علامات (بخار اور جسم میں درد) کی اطلاع ملی تھی۔ اگلے دن جب اس کا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ نیز جنوبی افریقی شہری میں کوئی علامات نہیں پائی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔