کورونا کی دوسری لہر: ملک بھرمیں 24گھنٹوں میں3.49لاکھ نئے کیس،2762اموات ریکارڈ

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 3:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25؍اپریل (یس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.49 لاکھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، حالانکہ یہ اس راحت کی بات یہ ہے کہ لگاتار دوسرے دن بھی ، دو لاکھ سے زیادہ مریضوں نے وبا کو شکست دی ہے۔اس دوران سنیچر کے روز 25 لاکھ 36 ہزار 612 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 14 کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار 417 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکے ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 349691 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار 172 ہوگئی ہے۔ اس دوران 217113 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ریکارڈ 219838 متاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں سے علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی تھی۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 110 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔وہیں، فعال معاملات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ، ان کی تعداد بڑھ کر 2682751 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 2767 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 192311 ہوگئی ہے۔

ملک میں ری کوری کی شرح کم ہوکر 83.05 ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.82 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.13 فیصد رہ گئی ہے۔مہاراشٹر کورونا کے فعال معاملات میں سرفہرست ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کی تعداد 2666 بڑھ کر 696298 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 63818 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3468610 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 676 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بڑھ کر 63928 ہوگئی ہے۔کیرالہ میں اس دوران ، فعال معاملات کی تعداد 19593 بڑھ کر 198904 اور 7067 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1173202 ہوگئی ہے جبکہ 25 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد 5080 ہوگئی ہے۔کرناٹک میں ، کرونا کے فعال معاملے 20172 بڑھ گئے ہیں جس سے ان کی تعداد کو 234502 پوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 14283 ہوگئی ہے اور اب تک 1055612 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں ، کورونا کے فعال معاملات میں 1051 کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد اب بڑھ کر 93080 ہوگئی ہے۔ اب تک 13898 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 897804 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

تلنگانہ میں فعال واقعات بڑھ کر 62929 ہو گئے ہیں اور 1999 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 330304 افراد اس وبا سے صحت مند ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں سرگرم معاملات کی تعداد 7240 بڑھ کر 81471 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 931839 تک جا پہنچی ہے جبکہ 7616 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تامل ناڈو میں سرگرم معاملات کی تعداد 5620 بڑھ کر 100668 ہوگئی ہے اور اب تک 13475 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ریاست میں 952186 مریض انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 14491 فعال معاملات کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 288144 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 10959 متاثرہ فوت اور 752211 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔چھتیس گڑھ میں ، کورونا کے سرگرم معاملات بڑھ کر 122963 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ، 509622 افراد کورونا نجات پاچکے ہیں جبکہ مزید 218 مریضوں کی اس وبا سے موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7111 ہوگئی ہے مدھیہ پردیش میں ، فعال معاملات کی تعداد میں 89363 کا اضافہ ہوگیا ہے اور اب تک 391299 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 5041 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد بڑھ کر 46565 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 277189 ہوگئی ہے جبکہ 8356 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گجرات میں ، فعال کیسوں کی تعداد 7466 کے اضافے سے 107594 ہوگئی ہے اور اب تک 6171 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 367972 مریض انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں ، اس دوران فعال معاملات کی تعداد 5327 بڑھ کر 69384 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 3703 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 340247 افراد اس انفیکشن سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں ، کورونا وائرس کے فعال معاملے 6638 بڑھ کر 81375 ہوگئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 10884 افراد دنیا کو الوداع کہہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 635802 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ، فعال معامالت کی تعداد 5541 کے اضافے کے ساتھ 81961 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2087 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 306753 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں3527، جموں وکشمیر میں 2126 ، اتراکھنڈ میں 2102 ، اوڈیشہ میں 1981 ، جھارکھنڈ میں 1888 ،ہماچل پردیش میں 1304، آسام میں 1186 ، گوا میں 993، ، پڈوچری میں 737 ، چنڈی گڑھ میں 433، تریپورہ میں 394 ، منی پور میں 383 ، میگھالیہ میں 158 ، سکم میں 137، لداخ میں 136، ناگالینڈ میں 95 ، جزائر انڈومان نیکوبر میں 66 ، اروناچل پردیش میں 56، میزورم میں 13 ، دادر ونگر حویلی میں چار اور دمن و دیو اور لکشدویپ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

یواین آئی ان پٹ کے ساتھ

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔