ہندوستان نے آرسی ای پی پردروازے بند نہیں کئے ہیں:ایس جئے شنکر

Source: S.O. News Service | Published on 16th January 2020, 11:25 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/جنوری (ایس او نیوز/یواین آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مختلف مقدمات میں اب ہندوستان کا رول‘خاموش’رہنے کا نہیں بلکہ‘فیصلہ کن’رہے گا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستان نے علاقائی وسیع اقتصادی تعاون یعنی آر سی ای پی کو لے کر اس کے دروازے بند نہیں کئے ہیں -رائے سینا ڈائیلاگ میں اپنے خطاب میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ میں موسمیاتی تبدیلی اور کنکٹی وٹی جیسے ایشوز چنتا ہوں کیونکہ ان علاقوں میں ہندوستان نے گزشتہ چند برسوں میں کافی کام کیا ہے-انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب پرانی شبیہ میں نہیں رہ سکتا اس تصویر کو توڑکر،باہر نکل کر آگے بڑھنا ہوگا-وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہم نے جو کام کیا تھا اس سے زیادہ بات کرتے تھے - سری لنکا اور افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب یہ صورتحال بدل رہی ہے - ان ممالک میں ہم نے ریلوے اور دیگر بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں کے سیکٹرمیں کافی کام کیا ہے -آراسی ای پی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس کی ترجیحات اور فوائد کی بنیاد پر تعین کیا جانا ہے - بینکاک میں جو پیشکش کی گئی تھی وہ ہماری ضروریات کے مطابق نہیں تھی- ہم نے دروازے بند نہیں کئے ہیں - حقیقت یہ ہے کہ اس میں کچھ کمی ہے ”-انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں گیند اب متعلقہ ممالک کے پالے میں ہے -انہوں نے کہا کہ بحر ہند علاقے میں آج ہندوستان نے16معاہدے کئے ہیں اور اس نے بحر ہند کے اپنے8پڑوسیوں کو بحریہ سے متعلق سازوسامان دیئے ہیں -ہندوستان کی11ممالک میں فوجی تربیتی ٹیمیں ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔