کورونا کے خلاف جنگ میں ہم بہتر مقام پر کھڑے ہیں: امت شاہ

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2020, 11:00 AM | ملکی خبریں |

گوروگرام،13؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ملک اچھے مقام پر کھڑا ہے۔ مسٹر شاہ نے یہاں سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کی ’کل ہند شجرکاری مہم ‘ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پوری دنیا ایک بڑے بحران (کووڈ 19 کی وبا) کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں کی تاریخ میں اس طرح کے وبا کا تذکرہ نہیں ملتا ہے اور آج پوری دنیا میں کورونا کی وبا اور انسانی زندگی کے وجود کے مابین لڑائی لڑی جارہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اس لڑائی کو اچھی طرح سے لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں جب سب سے بڑے ترقی یافتہ ممالک کے طبی نظام منہدم ہو گئے ، وہیں گنجان آبادی والے ممالک میں سے ایک (ہندوستان) نے کامیابی کے ساتھ یہ جنگ لڑی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں طبی سہولیات کا بنیادی ڈھانچہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ مضبوط نہیں تھا ،تو سب کے دل میں خدشہ تھا کہ کورونا کے خلاف لڑائی ہندوستان جیسا ملک کیسے لڑے گا ، لیکن آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اگر پوری دنیا میں کورونا کے خلاف کامیابی کے ساتھ جنگ لڑی گئی ہے تووہ ہندوستان میں لڑی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس جنگ سے سرکاریں لڑی ہیں، لیکن ہندوستان میں سرکار کے سبھی ریاستی سرکاریں اور ایک ایک شخص اس لڑائی میں ایک ساتھ کھڑا ہوا ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ’ ایک جن ، ایک من، ایک راشٹر ‘ کے فارمولے کی اہمیت سے کورونا کے خلاف جنگ میں ملک اچھے مقام پر کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ کہیں خوف و ہراس کا ماحول نہیں ہے ، اس کے خلاف لڑنے کا جذبہ ہے ، میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس جنگ سے لڑائی میں ہماری سکیورٹی فورسز کا بھی بہت اہم تعاون رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔