انڈیا اتحاد 4 جون کو میٹھی جیت ڈیلیور کرے گا، راہل گاندھی سے مٹھائی کا تحفہ ملنے پر وزیر اعلیٰ اسٹالن ہوئے جذباتی

Source: S.O. News Service | Published on 13th April 2024, 6:13 PM | ملکی خبریں |

چنئی، 13/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 4 جون کو انڈیا اتحاد ’میٹھی جیت‘ ڈیلیور کرے گا۔ دراصل راہل گاندھی نے اسٹالن سے گزشتہ روز (جمعہ) ملاقات کی اور اس دوران انھیں مٹھائی بطور تحفہ پیش کیا۔ اس کی ویڈیو کانگریس نے جمعہ کے روز اپنے ایکس ہینڈل سے شیئر بھی کی تھی جس پر اسٹالن نے آج اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اسٹالن جمعہ کو ریاستی دورہ پر پہنچے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ’میسور پاک‘ میٹھائی حاصل کر جذباتی نظر آئے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرے بھائی راہل گاندھی کے ’میٹھے اخلاق‘ نے مجھے جذباتی کر دیا۔ 4 جون کو انڈیا اتحاد یقینی طور پر ’میٹھی جیت‘ ڈیلیور کرے گا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے گزشتہ روز جو ویڈیو ایکس ہینڈل پر شیئر کیا تھا، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راہل گاندھی کوئمبٹور میں میسور پاک خریدنے کے لیے سڑک کے ڈیوائیڈر کو پھاند کر میٹھائی کی ایک دکان کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ جب وہ دکان کے اندر پہنچے تو دکاندار نے سوال کیا کہ کیا خریدنا چاہیں گے۔ راہل نے جواب دیا ’’مجھے اپنے بھائی اسٹالن کے لیے میسور پاک چاہیے۔‘‘ اس کے بعد میٹھائی کی دکان پر انھیں میسور پاک چکھنے کے لیے دیا گیا اور اسے چکھنے کے بعد راہل گاندھی نے پیسے بھی ادا کیے۔ بعد ازاں راہل گاندھی نے دکان میں موجود اسٹاف کے ساتھ تصویر بھی کھنچوائی۔ ویڈیو میں راہل گاندھی اور اسٹالن کی ملاقات کو بھی دکھایا گیا ہے جب راہل میسور پاک اسٹالن کو بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا تھا ’’راہل گاندھی نے ایم کے اسٹالن کو مشہور میسور پاک تحفہ میں دیا اور یہ تمل ناڈو کے لوگوں کے ساتھ ان کے اچھے رشتوں کی علامت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کھرگے کا پی ایم مودی سے سوال : کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ میرے پانچ ہیں!

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...

سپریم کورٹ نے 2 جی اسپیکٹرم معاملے میں مودی حکومت کی عرضی کو کیا خارج، لگائی پھٹکار

سپریم کورٹ نے آج مرکز کی مودی حکومت کو اس وقت شدید جھٹکا دیا جب 2 جی اسپیکٹر معاملے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں ترمیم سے متعلق عرضی کو خارج کر دیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری نے مرکز کی اس عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک طرح سے پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ مرکز کی یہ عرضی غلط سوچ پر ...