اروندکیجریوال کی حمایت میں ’انڈیا‘ اتحادکا زبردست احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2024, 11:05 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی حمایت میں سنیچر کوعام آدمی پارٹی(آپ) نے انڈیا اتحاد کی  جماعتوں کے ساتھ یہاں شہیدی پارک میں مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی جمہوریت کو بچانے اور آمرانہ حکومت سے آزادی دلانے کا عزم کیا۔

 پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ بھگت سنگھ نے۲۳؍ سال کی عمر میں ملک کی آزادی کے لیے قربانی دی تھی۔ ہم آج یہاں ان کو سلامی دینے کے لئے آئے ہیں۔ بھگت سنگھ ملک میں جمہوریت لانے کیلئے شہید ہوئے تھے۔ بھگت سنگھ، سکھ دیو، راج گرو، چندر شیکھر آزاد اور لالہ لاجپت رائے نے انگریزوں سے کہا تھا کہ یہ ملک چھوڑ دو، ہم ووٹ دے کر اپنے لیڈر خود منتخب کریں گے۔۱۹۴۷ء  میں جب ملک آزاد ہوا تو ہمیں ووٹ کا حق ملا اور ملک کے لیے لیڈروں کا انتخاب شروع کر دیا، لیکن آج بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی کہ جس آزادی کیلئے قربانیاں دی تھیں، اس ملک میں اب جمہوریت باقی نہیں ہے۔

 آپ کی سینئر لیڈر اور وزیر آتشی نے کہا کہ یہ لوگ ہمیں ایک ایک کرکے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ہم الیکشن نہ لڑ سکیں۔ ہم الیکشن کمیشن سے وقت مانگیں گے اور جن پولیس اہلکاروں نے پارٹی آفس سیل کیا ہے، ان کی شکایت کریں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ لوگ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر الیکشن کی تیاری کریں۔اس دوران کیرالا کے ترواننت پورم میں بھی عام آدمی پارٹی نے احتجاج کیا جس میں کانگریس لیڈر ششی تھروربھی شامل ہوئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...