دہلی میں لگاتار بارش نے روکی گاڑیوں کی رفتار، ٹریفک پولیس کی رہنما ہدایات جاری

Source: S.O. News Service | Published on 23rd September 2022, 8:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ کئی روز سے ہو رہی بارش جمعہ کے روز بھی جاری رہی۔ جس کے سبب کئی علاقوں میں پانی بھر گیا اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ ایک طرف جہاں پانی بھرنے کے سبب لوگ پریشان حال ہیں وہیں سڑکوں پر بھی ٹریفک جام کے درمیان گاڑیوں کی رفتار ماند پڑ گئی۔

دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق ہنومان مندر کیرج وے، لبسپور انڈرپاس، مہارانی باغ-تیمور نگر کٹ، سی ڈی آر چوک، مہرولی سے گڑگاؤں، اندھیریا موڑ سے وسنت کنج، نظام الدین برج کے نیچے اور سنگھو بارڈر پٹرول پمپ کے نزدیک پانی بھرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولیس نے مسافروں کو ان علاوقوں میں جانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

راجدھانی میں جمعہ کے روز بھی مطلع ابر آلود رہا اور تمام علاقوں میں ہلکی بارش ہوتی رہی۔ وہیں، انڈیگو ایئر لائنز نے اپنے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دہلی ہوائی اڈے کے سفر کے دوران جلدی گھر سے نکل جائیں کیونکہ شہر کے کئی حصوں سے پانی بھر جانے کی اطلاعات ہیں۔ گڑگاؤں اور نوئیڈا میں بھی انتظامیہ نے موسمی حالات کے پیش نظر رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

گڑگاؤں انتظامیہ نے نجی اداروں اور کارپوریٹ دفاتر کے لئے جاری کی گئی رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ اپنے ملازمین سے کہیں کہ وہ سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے کے لیے گھر سے کام کریں۔ وہیں، نوئیڈا کے آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے کیونکہ شہر کی کئی سڑکیں مسلسل بارش کی وجہ سے زیر آب آ گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔