یوپی کے پنچایتی الیکشن میں بھی بی جےپی کو پٹخنی،مودی کے پارلیمانی حلقے بنارس اور ایودھیا میں سماجوادی نےدھول چٹادی، یوگی کے قلعہ گورکھپور میں کانٹے کی ٹکر،متھرامیں ہاتھی نے کنول کو کچل دیا

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2021, 10:11 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 5؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال پر قبضہ  میں شرمناک شکست کےبعد اتر پردیش سےبھی بی جےپی کیلئے اچھی خبر نہیں آرہی ہے۔ خود کو ہندوتوا کی علمبردار  اور محافظ قراردینے والی بی جےپی کو پنچایتی الیکشن میں ایودھیا، کاشی اور متھرا جیسے اُن علاقوں کےعوام  نےبھی  پنچایتی الیکشن میں مسترد کردیا ہے جنہیں ’ دھرم نگری‘ کےسبب وہ اپنا گڑھ سمجھتی رہی ہے ۔ وزیر اعظم مودی اوروزیر اعلیٰ  یوگی کےسیاسی قلعہ ہونے کی وجہ سے ان جگہوں پر جیتنا اس کیلئے عزت بچانے کیلئے بھی ضروری تھا  یوگی کے قلعہ گورکھپور اور مودی کے پارلیمانی حلقے بنارس میں سماجوادی پارٹی نے اسے دھول چٹا دی۔ ایودھیا میں  بھی زعفرانی پارٹی اپنی آبرو نہیں بچاسکی۔ یہاں بھی سماجوادی پارٹی نے ہی سبقت حاصل کی ۔ متھرا میں ہاتھی نے کنول کو کچل کر رکھ دیا۔   

لکھنؤ اور الہ آباد  میں بھی فضیحت کا سامنا:  ریاستی راجدھانی لکھنؤاورکمبھ کے شہر الہ آباد جس کا نام بدل کر  پریاگ راج کردیا گیامیں بھی بی جےپی کو فضیحت اٹھانی پڑی۔ یوگی کے گڑھ گورکھپور میں بھی وہ یکطرفہ جیت حاصل نہیں کر سکی بلکہ یہاں ایس پی نے اسے زبردست ٹکر دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔سیاسی جماعتوں میںبی ایس پی منجملہ تیسرے نمبرپر رہی مگر اس کیلئے نتائج پریشان کن ہوں گے جبکہ کانگریس کا سنچری سے بھی دور رہ جانا باعث تشویش ہے۔

 راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کو نئی زندگی:  یہ الیکشن آر ایل ڈی کیلئے جیون دان  جیسا ہے جبکہ عام آدمی پارٹی کیلئے بھی نتائج حوصلہ بخش ہیں۔البتہ، آزاد امیدواروں نے بڑے بڑے سورمائوں کو پٹخنی دے کر اپنی اہمیت مزید بڑھا لی ہے۔ایم آئی ایم نے بھی اپنی حاضری کا احساس کرادیا ہے۔حالانکہ، تادم تحریر 800؍سے زائد مراکز پر ووٹ کی گنتی جاری تھی اور دیر شب تک اس کےمکمل ہونے کا امکان ہے۔

پنچایتی الیکشن اسمبلی الیکشن  سے قبل بی جےپی کیلئے نوشتہ دیوار:  آئندہ برس مجوزہ اسمبلی الیکشن کے لئے اگر پنچایتی الیکشن کو سیمی فائنل مان کر بی جے پی میدان میں امیدوار اتارے تھے تو نتائج سے طے ہے کہ وہ فائنل سے باہر ہوگئی ہے۔ اسے اجودھیا، کاشی، متھرا، پریاگ راج اور لکھنؤ ان تمام اہم مقامات پر شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں  سماجوادیوں نے  بی جےپی کو زبردست پٹخنی دیتے ہوئے ضلع پنچایت ممبران کی 40؍میں سے15؍سیٹیںجیت لی ہیں جبکہ بی جے پی کو محض 8؍سیٹیں ملی ہیں۔یہاں اپنا دل (ایس) نے 3؍ سیٹوں  پر جیت حاصل کی ہے۔اسی طرح، ’آپ‘  اور سہیل دیو بھارتیہ سماج کو بھی ایک۔ایک سیٹ ملی ہے جبکہ تین نشستیںآزاد امیدواروں  کے حصے میں آئی  ہیں۔

رام کی نگری ایودھیا میں بھی  بی جےپی حاشیہ پر:  رام کی نگری کے نام سے مشہور ایودھیا پر یوگی کی خاص توجہ کے باوجود وہاں کے شہریوں نے اسے حاشیہ پر پہنچا دیا ہے۔ضلع پنچایت کی کل40؍سیٹوں میں سے24؍پر ایس پی نے اپنا  پرچم لہرا کر بی جے پی کو شرمناک شکست  سے دوچار کیا۔بر سر اقتدار  جماعت کے کھاتے میں صرف ۶؍سیٹیں آئی ہیں جبکہ اس سے زیادہ12؍نشستیں تو آزاد امیدواروں نے جیتی ہیں۔بی ایس پی کو یہاں ۵؍سیٹیں ملی ہیں۔یہ نتائج حیران کن ہیں کیونکہ ایودھیا میں سنگھ پریوار کے دیرینہ مطالبہ رام مندر کی تعمیرشروع ہوگئی ہے  اور  ریاستی حکومت نے  سب سے زیادہ پیکیج ایودھیا کو ہی دیا ہے۔ 

 بنارس میں گیان واپی مسجد کا تنازع بھی کام نہ آیا:  گیان واپی مسجد کوکرشن جنم استھان قرار دے کر اسے  جذباتی موضوع بنانے کی تمام ترکوششوں کے بعد بھی پنچایتی الیکشن میں بنارس میں بی جے پی کا کنول نہیں کھل سکا بلکہ اسے  بی  ایس پی کے ہاتھی  نے بری طرح کچل دیا۔بی ایس پی نے یہاں کی13؍سیٹیں  جیت کر بی جے پی کو نمبر تین پر پہنچا  دیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔