آئی ایم اے سرمایہ کاری گھوٹالے کے سرغنہ منصور خان کوایس آئی ٹی نے کیا گرفتار؛ چھان بین کے لئے کیا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حوالے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th July 2019, 8:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو19/جولائی (ایس اونیوز) حلال کمائی کے نام پر بھاری منافع کا لالچ دے کرہزاروں لوگوں سے کروڑوں روپے سرمایہ کاری میں لگوانے کے بعد اچانک فرار ہوجانے والے آئی ایم اے کے سرغنہ منصور خان کوپولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی)نے نئی دہلی کے ایئر پورٹ پر رات 1.30بجے گرفتار کرلیا، پھر چھان بین کے لئے  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  کے حوالے کردیا ۔

 منصور علی خان اپنے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے بعد فرار ہوکر دبئی پہنچ گیا تھا۔اس کے اچانک لاپتہ ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے بنگلورو کمرشیل پولیس اسٹیشن میں شکایتیں درج کروائی تھیں۔  دھوکہ دہی کے اس معاملے میں زندگی بھر کی کمائی اور پونجی گنوانے والے افراد کو راحت پہنچانے کے لئے ریاستی حکومت نے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کے احکام جاری کیے تھے۔اس گھوٹالے کے منظر عام پر آنے کے بعد کئی علماء اور سیاست دانوں کے نام بھی عوام میں گردش کرنے لگے تھے۔ جبکہ ایس آئی ٹی نے گذشتہ روز ریاست کے ایک معروف عالم دین کو گرفتار کرنے کی خبر بھی موصول ہوئی تھی۔ جبکہ سینئر سیاستداں روشن بیگ کو تحویل میں لے کر تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ 

 ایس آئی ٹی کے افسر نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد پوچھ تاچھ کے لئے منصور خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔  خیال رہے کہ دوتین دن قبل منصورخان نے ویڈیو مسیج کے ذریعے بتایا تھا کہ اگر پولیس اسے تحفظ کی ضمانت دے گی تو وہ 24گھنٹے کے اندر ہندوستان لوٹ آئے گا۔ سمجھا جارہا ہے کہ اسی پیغام کی بنیاد پر ایس آئی ٹی نے اسے ضروری تحفظ فراہم کرنے کا بھروسہ دلاکر واپس لوٹ آنے اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے پر آمادہ کرلیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...