غیر قانونی قبضہ جات ہٹا نے کا سلسلہ جاری، بی ڈی اے نے30کروڑ روپئے ما لیت کی زمین تحویل میں کر لی
بنگلورو،6؍جنوری (ایس او نیوز)بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے) کی جانب سے غیر قانونی قبضہ جات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہو ئے آج آر ایم وی سکینڈ اسٹیج میں موجود بی ڈی اے کی زمین پر کئے گئے غیر قانونی قبضہ ہٹا کر 30کروڑ سے زیادہ ما لیت کی ز مین اپنی تحویل میں کر لی۔ ناگ شٹہلی، آر ایم اے سکینڈ اسٹیج کے سروے نمبر71/3 میں 32گنٹے ز مین بی ڈی اے کی ملکیت ہے۔اس زمین پر این آئی نامی سوسائٹی نے غیر قانونی قبضہ کر کے یہاں 30شیڈس تعمیر کر دئے تھے۔غیر قانونی قبضہ جات کو ہٹا نے کے سلسلہ میں بی ڈی اے نے کئی مرتبہ نوٹس جاری کی تھی۔اس کے باوجود جگہ کو خالی نہیں کیا گیاتھا۔آج صبح بی ڈی اے کے ایکزی کیٹیو انجینئرکمار، پو لیس انسپکٹر بھاسکر اور روی کمار کے زیر نگرانی بی ڈی اے افسران اور ملازمین نے جے سی بی گاڑیوں کی مدد سے اور پو لیس اہلکاروں کی موجودگی میں غیر قانونی طریقہ سے تعمیر کئے شیڈس کو منہدم کر کے تقریباً 30کروڑ روپئے سے زیادہ ما لیت کی زمین کو بی ڈی اے کی تحویل میں کرلیا۔