میں جلد باہر آؤں گا، اہلیہ سنیتا نے پڑھا جیل میں قید کیجریوال کا پیغام

Source: S.O. News Service | Published on 23rd March 2024, 5:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ای ڈی کی حراست میں لکھا وزیر اعلی کا پیغام آج لوگوں تک پہنچایا۔ سی ایم کا پیغام پڑھتے ہوئے سنیتا کیجریوال نے کہا کہ "ہندوستان کے اندر اور باہر بہت سی طاقتیں ہیں جو ملک کو کمزور کر رہی ہیں۔ ہمیں چوکنا رہنا ہوگا، ان طاقتوں کو پہچاننا ہوگا اور انہیں شکست دینا ہوگی۔‘‘

پیغام میں انہوں نے مزید پڑھا، ’’دہلی میں خواتین سوچ رہی ہوں کہ کیجریوال جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں، کون جانتا ہے کہ انہیں 1000 روپے ملیں گے یا نہیں۔ میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بھائی، اپنے بیٹے پر بھروسہ کریں، ایسی کوئی جیل نہیں جو اسے زیادہ دیر تک سلاخوں کے پیچھے رکھ سکے۔ میں جلد باہر آؤں گا اور وعدہ پورا کروں گا۔‘‘

سنیتا کیجریوال نے مزید کہا، کیجریوال نے اپنا ہر وعدہ پورا کیا۔ لوگوں کی دعائیں کیجریوال کے ساتھ ہیں۔ ان کی زندگی کا ہر لمحہ ملک کے لیے وقت ہے۔ اروند کیجریوال کا پیغام پڑھتے ہوئے سنیتا نے مزید کہا کہ میری عام آدمی پارٹی کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ عوامی خدمت کا کام نہ رکے اور اس وجہ سے بی جے پی والوں سے نفرت نہ کریں، بی جے پی والے بھی ہمارے بھائی بہن ہیں، میں جلد واپس آؤں گا۔

خیال رہے کہ قومی راجدھانی کی ایک عدالت نے جمعہ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 28 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...