علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں ایک ہفتہ بعد بارش   میں کمی  لیکن 24 گھنٹے  آسمان  ابر آلود

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2022, 12:54 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ ،16؍جولائی(ایس او نیوز؍راست)  تقریبا ایک ہفتہ کی مسلسل بارش کے بعد اب جمعرات کے دن سے علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے اضلاع گلبرگہ، بیدر، رائچور، یادگیر بلاریوغیرہ میں بارش تھم گئی ہے لیکن آسمان ابھی بادلوں سے گھرے ہوئے ہیں۔ ضلع بیدر میں کارنجی بی  اور نارائین پور کے دیہاتوں کے دو مدارس منہدم ہوگئے اور اسی طرح نیلاگی گاؤں اور بھالکی میں ڈگری کالجوں کی عمارتیں کمزور ہوچکی ہیں اور ان  کے کسی وقت بھی منہدم ہونے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر گوندا ریڈی نے عہدہ داران کو  ہدایت دی ہے کہ ان خراب حالت والی عمارتوں میں کلاسیس منعقد نہ کریں۔کیوں کہ متواتر بارش سے عمارتیں کسی وقت بھی منہدم ہوسکتی ہیں۔ادھر  اوراد میں جمعرات کے دن 21اور بسواکلیان میں 5مکانات جذوی طور پر منہدم ہوگئے ہیں۔ اسی طرح بسوا کلیان میں 85مکانات، بھالکی تعلقہ میں 27مکانات، چٹگوپہ میں 20مکانات،ہمنا آباد تعلقہ میں 17کملا نگر میں 14اور ہلسور میں دو مکانات جزوی طور پرمنہدم ہوئے ہیں۔اس طرح ضلع بیدر میں جملہ 286مکانات جزوی طور پر منہدم ہوگئے ہیں۔ بیدر تعلقہ کی جنوارا گاؤں والی مانجرا ندی پر آب ہوچکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...