گلبرگہ میں بس اور لاری کے درمیان خوفناک ٹکر ‘آٹھ افراد ہلاک؛ ٹکر کے بعد بس کھائی میں جاگری

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2022, 8:25 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،4؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک  کے گلبرگہ میں پیش آئے  ایک خوفناک سڑک حادثہ میں گلبرگہ  سے تعلق رکھنے والے 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ  گوا سے حیدرآباد  کی طرف جانے والی  ایک بس کلبرگی ( گلبرگہ ) میں ایک لاری سے  ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگری پھر دیکھتے ہی دیکھتے بس آگ کے شعلوں میں گھر گئی۔

متوفیوں کی شناخت 37 سالہ ارجن ، 32 سالہ سرلہ ، 5 سالہ بی ارجن 35 سالہ شیوا کمار 30 سالہ روالی ، 9 سالہ دکشت 40 سالہ انیتا کی حیثیت سے کی گئی ۔ بتایا گیا کہ سالگرہ تقریب میں جو گوا میں منعقد کی گئی تھی شرکت کے بعدیہ سبھی لوگ  واپس ہو رہے تھے کہ گلبرگہ میں حادثہ پیش آیا ۔

بتایا گیا ہے کہ پرائیویٹ  بس سڑک کنارے پارک  لاری سے تیز رفتاری کے ساتھ  ٹکرا نے کے بعد  بس سے شعلے نکلنے لگے ۔جس کے بعد بس بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی پتہ چلا ہے کہ ٹکر لگتے ہی  بس کی ڈیزل ٹینک پھٹ گئی تھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے بس آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی اور بس میں سوار افراد میں سے 8 افراد بشمول بس ڈرائیور اور کلینر برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔بتایا گیا ہےت کہ  بس میں کل 35 افراد سوار تھے۔ جن میں دو خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 32 افراد موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...