ہبلی : عیدگاہ میدان میں اپنے تہواروں کےلئے موقع فراہم کرنے کا مطالبہ لے کر کرسچن طبقے کی کمشنر کو درخواست
ہبلی:31؍اگست(ایس اؤ نیوز)ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش اتسوا منانےکی ہائی کورٹ منظوری دیتے ہی کرسچن طبقے کے لوگوں نے ہبلی عیدگاہ میدان میں اپنے تہواروں کے لئے بھی موقع دینے کا مطالبہ لے کر پالیکا کمشنر کو درخواست دی ہے۔
عیسائی طبقے نے ہبلی کے عیدگاہ میدان میں اپنے سالانہ اتسوا منانے کےلئے موقع فراہم کرنے کا مطالبہ لےکر کمشنر کو اپیل سونپی ہے۔ اسی دوران شہر کے عیدگاہ میدان میں گنیش اتسوا کے لئے منظوری دینے والی دھارواڑ ضلعی عدالت کے فیصلے کے خلاف انجمن اسلام ٹرسٹ نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا ہائی کورٹ نے ضلعی عدالت کے فیصلے کو صحیح قرار دیا اب انجمن اسلام ٹرسٹ سپریم کورٹ میں معاملے کو چیلنج کرسکتے ہیں۔