کینسر مرض کیلئے کم داموں میں ادویات فراہم کی جائیں گی: بسوا راج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2021, 11:10 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍اگست (ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ بسوا راج بومئی نے بتایاکہ کینسر مریضوں کو ادویات کی خریدی کافی مہنگی ہونے کی وجہ سے قدوائی سمیت تمام شاخوں میں بے حد کم داموں میں ادویات فراہم کرنے ٹرسٹ قائم کیا جائے گا۔

قدوائی انسٹی ٹیوٹ آف انکولوجی میں انفوسس پرتشٹھان کی جانب سے تعمیر اوپی ڈی بلاک اور کینسر علاج کے مختلف سہولتوں کا افتتاح کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا اظہارکیا انہوں نے بتایاکہ علاقائی سطح پر کینسر اسپتالوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہبلی اور دھارواڑ میں بھی کینسر اسپتال شروع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے صلاح دی کہ قدوائی اسپتال دنیا بھر کے بہترین طبی اداروں کے ساتھ ریسرچ اور ترقی میں حصہ لے اور کینسر مریضوں کو فائدہ پہنچائے۔

ریاستی وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر کے سدھاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قدوائی اسپتال میں سالانہ ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کا علاج کیا جارہا ہے اور کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر پیڈیا ٹرکی آئی سی یو یونٹ بھی قائم کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دور دراز مقامات سے کینسر مریض کو بنگلور آکر قدوائی میں علاج حاصل کرنے میں دقت محسوس ہوگی۔ اس لئے علاقائی مراکز کو قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ 750پرائمری ہیلتھ یونٹس کو ترقی دی گئی ہے۔ انفوسس فاونڈیشن کی صدر سدھامورتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مناسب علاج اور طبی سہولتوں کی قلت کے پیش نظر مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے موقع پر عوام کو وقت پر طبی سہولت فراہم کرنے فاؤنڈیشن نے کوشش کی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ قدوائی اسپتال کے احاطہ میں انفوسس کے کارپوریٹ سماجی فنڈ سے 75ہزار اسکوائر فیٹ پر او پی ڈی بلاک تعمیر کیاگیا ہے۔ قدوائی اسپتال کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رامچندرا نے کہاکہ قدوائی اسپتال ملک میں سرفہرست ہے یہاں کا طبی نظام دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ انفوسس کی جانب سے70کروڑ سے زیادہ کا عطیہ دیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...