ہماچل پردیش حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 11:06 AM | ملکی خبریں |

شملہ،9؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہماچل پردیش کانگریس پارٹی نے مرکز اور ریاستی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف چوڑامیدان میں زبردست مظاہرہ کیا۔ اس دوران کانگریس کارکنوں نے بیریکیڈ توڑکر اسمبلی کے گیٹ کے نزدیک پہنچ کر اسمبلی کا گھیراؤ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے چوڑا میدان میں اکٹھے ہوکر اسمبلی کی طرف مارچ کیا لیکن پولس نے بیریکیڈ لگا کر کارکنوں کو روکنے کی کوشش لیکن کارکنوں نے بیریکیڈ توڑ کر اسمبلی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ اس دوران ان کی پولس کے ساتھ بھی معمولی جھڑپ ہوئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر کلدیپ سنگھ راٹھور نے بتایا کہ کورونا کے دور میں ریاست میں بے روزگار، مہنگائی اور بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ بدعنوانی کے سلسلے جے رام حکومت کے وزیر کے خلاف ویجیلنس جانچ کی وجہ سے انہیں استعفی دینا چاہئے۔

مرکزی اور ریاستی حکومت کے عوام مخالف فیصلوں سے معیشت تباہ ہوگئی ہے اور ملک کو بربادی کے مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ مرکز میں مودی حکومت نے ملک کا خزانہ تک خالی کردیا ہے اب ملک کی سرکاری جائیدادوں کو بیجا جارہا ہے۔ سرکاری نوکریوں کی بولی لگ رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...