بائیڈن، بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2020, 5:04 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،16؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) دنیا کی کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بدھ کی شام ہیک ہوئے ہیں جن میں امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن، ارب پتی بل گیٹس اور ریپر کین ویسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر براک اوباما، ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک، امیزون کے بانی چیف بزور کے علاوہ اوبر اور ایپ کے کارپوریٹ اکاؤنٹس بھی ہیک ہوئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز نے بٹن کوائن خریدنے کا پیغام بھیجا تھا۔

فوری طور پر معاملے کی واضح وجوہ کا پتا نہیں لگ سکا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ کسی ایک اکائونٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے۔

اس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹوئٹر کے حصص میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی۔

ایک اِی میل میں ٹوئٹر نے بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے، اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کمپنی کے بعض ملازمین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جس کے بعد وہ کمپنی کے انٹرنل سسٹم تک پہنچ گئے تھے۔

ہیک ہونے والی شخصیات کے اکاؤنٹس سے کی جانے والی چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ اکاؤنٹس پر پھر سے قبضے کی کوششیں جاری ہیں۔

ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ، ایلون مسک کے معاملے میں 'کرپٹو کرنسی' سے متعلق ٹوئٹ کے مطالبے کو پہلے ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن کچھ ہی دیر میں اسی موضوع پر ایک اور ٹوئٹ سامنے آیا۔

بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان سے بیان لینے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے فوری ردِ عمل ظاہر نہیں کیا جب کہ ٹیسلا بیان دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...