نکھل کمار سوامی کو ہرانے کانگریس اور بی جے پی نے سازش رچی ہے، وزیراعلیٰ کمار سوامی کا سنگین الزام، حکمران اتحاد میں دراڑ نمایاں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th April 2019, 10:43 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍اپریل(ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج ریاستی کانگریس پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منڈیا لوک سبھا حلقے میں ان کے فرزند نکھل کمار سوامی کو ہرانے کے لئے کانگریس اور بی جے پی نے ہاتھ ملالیا ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ سمالتا منڈیا میں برائے نام آزاد امیدوار ہیں۔ ان کی حمایت کے لئے بجز جے ڈی ایس تمام سیاسی پارٹیاں ایک ہوگئی ہیں، بی جے پی ، کانگریس ، رعیت سنگھا، وغیرہ نے متحد ہوکر نکھل کو ہرانے کی سازش رچی ہے، انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ایک طرف جے ڈی ایس سے اتحاد کیا اور نکھل کمار سوامی کو اتحادی امیدوار کے طور پر میدان میں اتارنے کے لئے اپنی تائید کا اعلان کیا تو دوسری طرف اس پارٹی کے بیشتر ضلعی قائدین کھل کر سمالتا کے حق میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ منڈیا پارلیمانی حلقے میں اگر نکھل کمار سوامی کے حق میں فیصلہ نہیں ہوا تو 23 مئی کے بعد ان کے تیور کیا ہوں گے اس کا اندازہ کسی کو نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے تین ماہ سے ضلع میں جے ڈی ایس کو ہرانے کے لئے سازش رچی جارہی ہے لیکن مقامی عوام میں جے ڈی ایس کی مقبولیت کو یہ سازش متاثر نہیں کرپارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کی ترقی کے لئے اور کسانوں کی مدد کے لئے جے ڈی ایس نے کیا کیا ہے اس سے منڈیا ضلع کے عوام بخوبی واقف ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ منڈیا کے عوام نکھل کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری طرف کل منڈیا ضلع کے کے آر پیٹ میں سابق وزیراعلیٰ سدرامیا کے ہمراہ نکھل کمار سوامی کے حق میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے اس حلقے میں کانگریس کے عدم تعاون پر افسوس ظاہر کیا اور کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ اب حالات قابو سے باہر ہوگئے ہیں، سدرامیا کاآنا بھی شاید یہاں کام نہ آسکے۔ اس کے دوسرے دن ہی آج وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کانگریس پر نکھل کمار سوامی کو ہرانے کی سازش رچانے کا الزام لگایا تو دوسری طرف میسور میں کانگریس امیدوار وجئے شنکر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جے ڈی ایس کارکنوں کی طرف سے کی گئی میٹنگ کے دوران بھی کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان اعتماد کی کمی پر افسوس ظاہر کیا اور کہاکہ اس سے دونوں پارٹیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...