زیریں عدالت کو 2010 قتل معاملے کی سماعت میں غیر ضروری تاخیر نہ کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2019, 11:22 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/ مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے ایک زیریں عدالت کو 2010 میں ہوئے قتل کے ایک معاملے میں سماعت پر غیر ضروری تاخیر نہ کرنے کا حکم دیا۔اس معاملے میں جسم پر 76 زخم ہونے کے بعد 22 سالہ ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔جسٹس اے کے چاولہ نے زیریں عدالت کے جج سے یہ بھی یقینی دہانی کرانے کو کہا کہ تقریبا نو سال پرانے معاملے میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے۔ہائی کورٹ کا یہ حکم معاملے کی فوری سماعت کے لئے آنجہانی امیش سنگھ کے والد کی جانب سے دائر درخواست پر آیا ہے۔اس سلسلے میں آٹھ سال پہلے چارج شیٹ دائر کی گئی تھی لیکن زیریں عدالت کا فیصلہ اب تک نہیں آیا ہے۔بلونت سنگھ راوت کی جانب سے پیش وکیل پریتش سبھروال نے بتایا کہ زریں عدالت میں معاملہ پہلے 37 بار درج ہوا ہے اور ملزم افراد کے وکیل یا خصوصی سرکاری وکیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو رہی ہے۔جسٹس چاولہ نے بتایاکہ اس کارروائی کی کاپی زیریں عدالت کو بھیجی جارہی ہے جو اس بات کی یقین دہانی کرگی کہ غیر ضروری تاخیر یقینی نہیں بنائی جائے۔زیریں عدالت کو یقینی دہانی کرنا چاہیے کہ سماعت میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...