صفائی مشین چوری معاملہ: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم کی گرفتاری پر لگائی روک

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2022, 10:04 PM | ملکی خبریں |

الٰہ آباد،30؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) الٰہ آباد ہائی کورٹ نے آج سماجوادی پارٹی رکن اسمبلی اعظم خان اور ان کے بیٹے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ دونوں کے خلاف رامپور کے عظیم نگر تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ ان پر رامپور نگر پالیکا کی صفائی مشین چوری کرنے کا الزام ہے۔ آج ہائی کورٹ میں اعظم خان اور عبداللہ اعظم کی دفاع میں وکیل عمران اللہ نے دلائل پیش کیں۔ بعد ازاں عدالت نے دونوں کی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے یوپی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

دراصل الٰہ آباد ہائی کورٹ میں اعظم خان کی گرفتاری پر روک اور ایف آئی آر رد کرنے کو لے کر عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس معاملے کی سماعت کے بعد جسٹس سنیت کمار اور جسٹس سید وعظ میاں کی ڈویژن بنچ نے گرفتاری پر روک لگانے کا حکم صادر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پہلے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی لائبریری میں طلبا کے دو گروپ متصادم، پھر زخمی دوست سے ملنے اسپتال پہنچے طالب علم کو ماری گئی گولی

اعظم خان پر الزام ہے کہ ان کے خلاف پہلے سے جو چوری کا کیس درج ہے، وہ سامان انھوں نے اپنی یونیورسٹی میں چھپا کر رکھا ہے۔ اس معاملے میں کچھ دن پہلے پولیس نے اعظم خان کے رکن اسمبلی بیٹے عبداللہ کے دو دوستوں انوار اور سالم کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی نشاندہی پر جوہر یونیورسٹی میں چھاپہ ماری کی گئی۔ پھر یونیورسٹی احاطہ کی زمین میں دبی نگر پالیکا کی صفائی مشین، مدرسہ عالیہ سے چوری کی گئی ہزاروں کتابیں اور کئی الماری برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

دوسری طرف جمعہ کو پولیس نے رامپور نگر پالیکا پہنچ کر چوری سے جڑے معاملے میں ریکارڈ کھنگالے۔ تقریباً دو گھنٹے تک پولیس کی یہ کارروائی جاری رہی۔ ساتھ ہی کئی ملازمین سے بھی پوچھ تاچھ کی۔ حالانکہ، پولیس کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی جانچ میں کیا نکلا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔