ضلع پنچایت ، تعلقہ پنچایت انتخابات کیلئے حد بندی اور ریزرویشن 12 ہفتوں میں مکمل کیا جائے : کرناٹک ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2022, 5:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍ مئی (ایس او نیوز) کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ ضلع پنچایت تعلق پنچایت انتخابات کیلئے ریزرویشن اور حلقوں کی از سرنوحد بندی کا کام 12 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے ۔ حکومت نے اس کام کیلئے 12 ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی جسے ہائی کورٹ نے منظور کر لیا۔ ضلع پنچایت اور تعلق پنچایت انتخابات جلد کرائے  جانے کیلئے سپریم کورٹ کے حالیہ احکام کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن (ایس ای سی) نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ ضلع پنچایت و تعلقہ  پنچایت حلقوں کی از  سرنوحد بندی اور پسماندہ طبقات کیلئے ریزرویشن والے حلقوں کی نشاندہی 12 ہفتوں کے اندر مکمل  کر لی جائے ۔

ہائی  کورٹ کو بتایا گیا کہ ریاستی حکومت نے حد بندی کمیٹی بنائی تھی اور ایک وظیفہ یاب  جج کی قیادت میں پسماندہ طبقات کمیشن بھی بنایا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 12 ہفتوں کے اندر مذکورہ بالا کارروائی مکمل کرنے کی ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی یقین دہانی کو قبول کر لیا ہے۔ ہائی کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اب اس کام کیلئے مزید مہلت طلب نہیں کرسکتی۔

دوسری طرف ہائی کورٹ نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے حلقوں کی از سرنو حد بندی اور ریزرویشن کا کام عمل کرنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر ضلع پنچایت اورتعلقہ پنچایت انتخابات کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دے۔

واضح رہے کہ ریاستی بی جے پی حکومت نے ضلع پنچایت اور تعلقہ  پنچایت انتخابات طویل عرصے سے ملتوی رکھے تھے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ حکومت کو ان انتخابات میں ہار جانے کا خوف ہے اس لئے وہ انتخابات کرنانہیں چاہتی ۔ضلع پنچایت اور تعلقہ  پنچایت حلقوں کی از سرنو حد بندی اور ریزرویشن کا کام بھی خود حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا تھا۔ اس کے خلاف الیکشن کمیشن نے پہلے ہائی کورٹ اور بعدازاں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو : کانگریس اقلیتی سیل نے کیا، سیاسی مقاصد کے لئے کئے گئے قتل کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ

جنوبی کینرا کانگریس اقلیتی سیل کی طرف سے اسمبلی اسپیکر یو ٹی قادر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے جنوبی کینرا میں کیے گئے مسعود بیلارے ، فاضل منگل پیٹے ، عبدالجلیل کاٹیپلا اور دنیش کنیاڈی قتل کی از سر نو تحقیقات کی جائے ۔ 

بنگلورو: کرناٹک کابینہ کی تشکیل کے بعد سدارامیا نے وزراء کو دیا 20 پارلیمانی سیٹوں کا ٹارگیٹ

ریاستی کابینہ کی تشکیل مکمل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے آئندہ درپیش پارلیمانی انتخاب میں 28  میں سے کم از کم 20  سیٹوں پر پارٹی کی جیت یقینی بنانے کا ٹارگیٹ  اپنے وزراء کو دیا ۔ 

ریاست کے تعلیمی نصاب سے زہریلا مواد ہٹایا جائے گا۔ نفرت، دھمکیاں، ٹرولنگ،کردار کشی اور فرقہ پرستی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی: سدارامیا

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے تعلیمی نصاب سے اس مواد کو ہٹا دیا جائے گا جو بچوں کی ذہنیت کو فرقہ واریت سے پراگندہ کرتا ہے۔

کرناٹک میں قلمدانوں کی تقسیم، مسلم وزیروں کو اہم محکمے ملے، سدارامیا نے وزارت خزانہ اپنے پاس ہی رکھا، ڈی کے شیوکمار کو بنگلورو شہری ترقیات اور محکمہ آب پاشی کے ساتھ ہی کئی اہم قلمدان دیئے گئے

کرناٹک میں کانگریس کی واضح اکثریت والی حکومت میں پیر کو قلمدانوں کی تقسیم بھی ہوگئی۔ اس میں وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ایک بار پھر وزارت مالیات اپنے پاس ہی رکھا ہے جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار کو بھی کئی اہم وزارتیں ملی ہیں۔ اسی طرح مسلم وزیروں کے حصے میں ہاؤسنگ اور میونسپل ...