کرناٹکا میں آن لائین حج درخواستوں کی بھرتی کے لئے حج سیوا کیندراقائم؛ حجاج کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی روشن بیگ کی یقین دہانی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th October 2019, 2:18 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو19اکتوبر(ایس او نیوز) حج 2020کے لئے مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے فارمس کے داخلے کا سلسلہ 10اکتوبر2019سے شروع ہو چکا ہے اور فارمس کو پہلی بار مکمل طور پر آن لائن درج کرنے کا کام جاری ہے۔ حج فارمس بھرتی کرنے کے لئے درخواست گزارو ں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی اور اخلاص گروپ کے اشتراک سے شہر کے شیوجی نگر ٹاسکر ٹاؤن میں واقع مودی مسجد میں ایک حج سیوا کیندراقائم کیا گیا ہے جس کا بعد نماز جمعہ ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین روشن بیگ نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج درخواستوں کو آن لائین درج کرنے کے نظام کو مرکزی حج کمیٹی نے چند برسوں قبل متعارف کروایا اور حج 2020کے لئے درخواستیں مکمل طور پر آن لائین جمع کی جائیں گی۔ حج کے سفر کا جن لوگوں نے ارادہ کیا وہ وہ اس سہولت سے بھر پور استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ممبئی میں منعقدہ آل انڈیا حج کانفرنس کے دوران انہوں نے کرنراٹک کے حاجیوں کے لئے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں او ر بھی بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا اور اس موقع پر موجود حج کمیٹی کے ذمہ داروں او ر ہندوستانی سفیر برائے سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید نے تیقن دیا ہے کہ آئندہ سال سے کرناٹک کے حاجیوں کو کسی طرح کی شکایت نہ ہو اس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کی طرف سے مشاعر مقدسہ میں سہولتوں کو سدھارنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ کرناٹک کے حاجیوں کو سفر پر روانہ  ہونے سے پہلے سفر کے ہر باریک پہلو کی نشاندہی کرکے اس کی تربیت سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ خود سعودی عرب کے سفیر برائے ہند ڈاکٹر سعود الساطی نے کرناٹک کے حجاج کرام کی ستائش کی ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے نوڈل آفیسر سید اعجاز احمد نے بتایا کہ امسال کرناٹک کے لئے حج کا کوٹہ ابتدائی مرحلے میں 5678 مقرر ہوا ہے۔ درخواستوں کے آلائین داخلے کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد ریزرو زمرے کو پہلے اس کوٹے میں سے سیٹیں الاٹ ہو جائیں گی اور اس کے بعد جتنا بھی کوٹا باقی رہے گا اس کے لئے قرعہ کیا جائے گا۔

قرعے میں جن خوش نصیب عازمین کا انتخاب ہوگا صرف ان کو  اپنا پاسپورٹ اور دیگر کاغذی دستاویزات حج کمیٹی میں جمع کرانے ہوں گے۔ باقی تمام کے دستاویزات اور درخواستوں اور دستاویزات کا اندراج صرف آن لائین ہی ہوگا۔ اس موقع پر مولانا محمد لطف اللہ مظہر رشادی، خطیب و امام، مسجد قادریہ نے تلاوت کلام سے اجلاس شروع کیا۔حاجیوں کی خدمت کے لئے اس سہولت کے قیام میں لگے رضاکاروں کو مبارکباد دی اور انہی کی دعاپر اجلاس ختم ہوا۔ اس موقع پر روشن بیگ کے فرزند رومان بیگ، حج کمیٹی کے اراکین جے سید ثناء اللہ، مظہر (گلبرگہ)مودی مسجد کمیٹی کے سکریٹری ارشاد احمد اور دیگر عمائدین، حج کمیٹی کے افسران اور بڑی تعداد میں رضاکار اور حج درخواست دینے والے عازمین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...