ہزارہا تارکین وطن کاپھر سے امریکا کی جانب پیدل سفر، وئٹے مالا نے نافذ کی ایمرجنسی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th January 2021, 8:03 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 17جنوری (آئی این ایس انڈیا) بچوں اور سینکڑوں خاندانوں سمیت ہزارہا مہاجرین اور تارکین وطن بہتر زندگی کی تلاش میں امریکا کی جانب پیدل سفر میں ہیں۔ گوئٹے مالا نے اپنے ہاں اتنے زیادہ مہاجرین کے داخلے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ہنڈوراس کے شہر سان پیڈرو سولا میں وسطی امریکی ممالک کے ہزاروں مہاجرین جمع تھے جو اب بہتر زندگی کی تلاش میں امریکا کی جانب پیدل سفر شروع کر چکے ہیں۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباﹰ نو ہزار افراد ہنڈوراس کی سرحد عبور کرتے ہوئے گوئٹے مالا میں داخل ہو چکے تھے۔ ان مہاجرین کی پہلی منزل گوئٹے مالا کی اس سرحد تک پہنچنا ہے، جو میکسیکو سے ملحق ہے اور تقریباﹰ 250 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گوئٹے مالا کی حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور مہاجرین کا راستہ روکنے کے لیے فوجی بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

گوئٹے مالا کی حکومت نے ہنڈوراس میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزارہا انسانوں کے اس قافلے کو روکنے کی کوشش کریں۔ گوئٹے مالا کے صدر آلیخاندرو جیاماتائی نے کہا کہ خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمسایہ ملک ہنڈوراس میں حکام کو لازمی طور پر اب تک کے مقابلے میں کہیں زیادہ مؤثر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

ترک وطن کی وجہ کیا ہے؟

ان مہاجرین کا کہنا ہے کہ وہ غربت، بے روزگاری، جرائم پیشہ گروہوں اور تشدد سے نجات چاہتے ہیں۔ ان مہاجرین کے مطابق نومبر میں آنے والے دو سمندری طوفانوں نے ان کی ہر چیز تباہ کر دی تھی اور وہ ابھی تک اپنے مالی نقصانات سے نکل نہیں پائے۔ بین الاقوامی ریڈ کراس تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے، ''کووڈ انیس، معاشرتی ناہمواری، تشدد اور موسمیاتی آفات یکجا ہو چکے ہیں اور وسطی امریکی ممالک کو ایک بہت بڑے انسانی المیے کا سامنا ہے۔‘‘

گوئٹے مالا میں داخل ہوتے ہی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد منتشر ہو گئی جبکہ سینکڑوں مہاجرین گاڑیوں پر سوار ہو کر اپنی اگلی منزل کی جانب چلے گئے۔ دیگر مہاجرین پولیس کی نگرانی میں سرحد کے قریب بڑی ہائی وے کے ساتھ ساتھ پیدل سفر میں ہیں۔ ہائی وے پر پولیس چوکیاں بھی ہیں لیکن وہ اتنے زیادہ مہاجرین کو روکنے سے قاصر ہیں۔ 

گوئٹے مالا میں ایمرجنسی نافذ

ہنڈوراس کے ہمسایہ ملک گوئٹے مالا کی سرحد میکسیکو سے بھی ملتی ہے۔ گوئٹے مالا  اور میکسیکو دونوں ممالک نے امریکا کے ساتھ مہاجرین کو روکنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔ گوئٹے مالا کے حکام نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے پولیس کو طاقت استعمال کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ دوسری جانب حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے میکسیکو نے بھی اپنی جنوبی سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

ان مہاجرین اور تارکین وطن نے ایک کارواں کی صورت میں امریکا کی جانب اپنے سفر کا  آغاز ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن چند ہی روز بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں۔  مزید چند روز تک صدارتی عہدے پر فائز ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کے برعکس جو بائیڈن امیگریشن کو قدرے انسان دوست نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...