وقف املاک کے لیے جی او ٹیکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن لازمی ہے: مختارعباس نقوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2019, 10:44 PM | ملکی خبریں |


 نئی دہلی 13جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں سینٹرل وقف کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں وقف جائیدادوں کی سو فیصد جی او ٹیکنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کے لئے جنگی پیمانے پر ایک پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے یہ املاک سماج کی بھلائی کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں۔سینٹرل وقف کونسل کی 80ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ جی او ٹیکنگ اور ڈیجٹیلائزیشن وقف ریکارڈوں کی شفافیت اور سلامتی کو یقینی بنائے گا۔آزادی کے بعد پہلی مرتبہ حکومت نے پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم(بی ایم جے وی کے) کے تحت وقف کی زمین پر اسکول، کالجز، آئی آئی ٹیز، پالی ٹیکنکس، اسپتال، کثیر مقصدی کمیونٹی ہال، ”سدبھاؤنا منڈپ“تیار کرنے کے لئے سو فیصد رقم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ مرکز نے جنگی پیمانے پر ایک پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے تاکہ تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ملک بھر میں وقف جائیدادوں کا استعمال کیاجاسکے اور ملک کے ان علاقوں میں جہاں آزادی کے بعد سے ان سہولتوں کی کمی رہی ہے، معاشی اعتبار سے پسماندہ اور ضرورت مند لڑکیوں کی ہنر مندی کے فروغ سے جڑے روزگار کے لئے بھی ملک بھر کی وقف جائیدادوں کو استعمال کیاجاسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔