حکومت ٹیکہ بنانے والی کمپنیوں کو 4500 کروڑ روپئے پیشگی دے گی ، ٹیکوں کا پروڈکشن بڑھانے اور ٹیکہ کاری کو رفتار دینے کیلئے اہم فیصلہ ، وزیر اعظم کی کمپنیوں کے ذمہ داروں سے میٹنگ

Source: S.O. News Service | Published on 21st April 2021, 1:33 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 21؍اپریل  (ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت نے کورونا کے سبب ملک میں پھیلی ابتری پر اب سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ ٹیکہ بنانے والی کمپنیوں سے ان کا پروڈکشن بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں 45 سوکروڑ روپئے  پیشگی  کے طور پرادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ یہ کمپنیاں اپنے ٹیکوں کے پروڈکشن میں اضافہ کرسکیں۔ واضح رہے کہ ملک میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈ یا اور بھارت بائیوٹیک ، می دوہی کمپنیاں ٹیکے تیار کر رہی ہیں۔ ان میں سے سیرم انسٹی ٹیوٹ کو3  ہزار کروڑ روپئے  جبکہ بھارت بائیولیک کو15 سو کروڑ روپئے ملیں گے۔ اس رقم کی مدد سے وہ نہ صرف اپنا پروڈکشن بڑھاسکیں گے بلکہ ٹیکوں کی سپلائی میں بھی  اضافہ کرسکیں گے۔

اس سلسلے میں وز یر اعظم مودی نے ٹیکہ تیار کرنے والی کمپنیوں سے میٹنگ کی اور انہیں ہر ممکن مددکرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کمپنیوں کو اپنے پروڈکشن میں تیزی کے ساتھ اضافہ کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے اور اسے رفتار دینے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ ٹیکوں کی ضرورت ہے۔ اسی لئے سبھی سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ  اپنی پروڈکشن کی صلاحیت میں اضافہ کر یں۔

دوسری طرف سیرم ا نسٹی ٹیوٹ کی جانب سے حکومت کوٹیکوں  کی 20 کروڑ خوراکیں مہیا کروائی جائیں گی جبکہ بھارت بائیوٹیک کی جانب سے 9  کروڑ خوراک دستیاب کروائی جائیں گی۔ ان ٹیکوں کی قیمت پہلے سے طے شدہ 150 روپئے  فی ٹیکے کے حساب سے ہی ادا کی جاۓ گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔