مرکزی حکومت خالی پڑی جائیداد کی حفاظت کے لیے نجی ایجنسی کوتعینات کرے گی

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2019, 7:00 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،08/اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی رہائش اور شہری امور کی وزارت خالی پڑی سرکاری زمین، بنگلوں اور فلیٹ کو قبضے سے بچانے کے لیے نجی سیکورٹی ایجنسی کی خدمت لے گی۔وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی اہم تعمیر ایجنسی مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ (سی پی ڈبلیو ڈی) کو ذاتی سکیورٹی کی تعیناتی کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ان سکیورٹی میں سابق فوجیوں کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کو سکیورٹی کی تعیناتی سے پہلے ان کی توثیق دہلی پولیس سے کرانا ہوگا۔اس کے بعد ہی انہیں خالی پڑے سرکاری بنگلوں، زمین اور فلیٹ میں تعینات کیا جائے گا۔سیکورٹی ایجنسی کو ایک سال کے لئے مقرر کیا جائے گا اور وہ خالی پڑی جائیدادکے لیے ہر وقت دو سکیورٹی کی تعیناتی کرے گی۔دہلی میں ایسی ہزاروں خالی پڑی زمینیں ہیں، جہاں اکثر قبضہ کرنے کی شکایت ملتی ہے۔انہیں قبضے سے بچانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ سکیورٹی کی تعیناتی کے باوجود اگر قبضہ ہوتا ہے تو ایجنسی کو زمین، بنگلے یا فلیٹ پر غیر قاوننی قبضہ رہنے تک ہر دن 1000 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔ حکومت کے اندازوں کے مطابق سیکورٹی ایجنسی کی تقرری کے لئے 93 لاکھ روپے کی ضرورت ہو گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔