دہلی کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند
نئی دہلی26جنوری(آئی این ایس انڈیا) یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ٹریکٹر ریلی نکالی۔ ٹریکٹر پریڈ نکالنے والوں نے دہلی کے کئی علاقوں میں زبردست مظاہرہ کیاہے۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دہلی کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ حکومت کے حکم کے بعد ناگلوئی میں انٹرنیٹ خدمات بند کردی ہیں۔
نیوز ایجنسی اے این آئی نے ٹویٹ کرکے معلومات دی ہیں کہ وزارت داخلہ امور کی جانب سے سنگھو، غازی پور، ٹکری،ناگلوئی،اوکھلااور اس کے ملحقہ علاقوں میں آج سہ پہر 12 بجے سے موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔
اسی دوران نئی دہلی ٹینڈرز ایسوسی ایشن نے منگل کے روز دارالحکومت دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے کچھ مقامات پر پرتشدد کی وجہ سے کناٹ پلیس بند کرنے کا اعلان کیاہے۔کئی میٹرواسٹیشن بھی بندکیے گئے ہیں۔ نئی دہلی ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر اتل بھارگاؤ نے کہاہے کہ احتجاج کے پیش نظر دہلی پولیس نے کناٹ پلیس کو بند رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔