گودھرا سانحہ: 27 قصورواروں کی عرضی پر گجرات سرکار کو عدالت عظمیٰ کا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 1:09 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)سپریم کورٹ نے 2002 میں گودھرا اسٹیشن پر سابرمتی ایکسپریس ٹرین کو جلائے جانے کے واقعے میں جیل میں قید 27 قصورواروں کی ضمانت کی درخواستوں پر پیر کے روز گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے 27 فروری 2002 کو پیش آنے والے اندوہناک معاملے میں درخواست گزاروں اور ریاستی حکومت کے دلائل سننے کے بعد گجرات حکومت کو ہدایت دی کہ وہ قصورواروں کی ضمانت کی درخواستوں پر تفصیلی جواب داخل کرے۔عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سال دسمبر میں اس واقعے کے قصوروار فاروق کی ضمانت منظور کی تھی۔

‘عدالت نے فاروق کی گزشتہ 17 سال سے قید کو ضمانت کے لیے بنیاد سمجھا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے دیگر 27 قصورواروں نے ضمانت کی امید میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا ہے۔ان میں سے کچھ کو عمر قید اور دیگر کو عدالت سزائے موت سنائی گئی تھی۔ کئی مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستیں عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ہیں۔ سابرمتی ایکسپریس کی S-6 کوچ میں آگ لگنے کے واقعے میں بچوں اور خواتین سمیت 59 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد گجرات میں ہونے والے فسادات میں بڑی تعداد میں لوگوں کا قتل ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔