مذہبی آزادی پر حملہ کے دور میں جارج کی کمی محسوس ہے:سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 12:36 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 27؍ستمبر(ایس او  نیوز)سابق ریاستی وزیر اعلیٰ واپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا کہ ملک میں شخصی اور مذہبی آزادی چھینی جارہی ہے ان مشکل حالات میں جارج فرنانڈیز کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

یہاں کونڈ جی بسپا ہال میں سابق مرکزی وزیرآنجہانی جارج فرنانڈیز کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب ”دی لائف اینڈ ٹائمس آف جارج فرنانڈیز“ کے رسم اجراء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی زندگی کو پروان چڑھانے میں جارج کا رول اہم ہے اور ان کی کتاب قوم کے نام منسوب کرنے سے خوشی محسوس ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہنما پروفیسر ایم ڈی ننجنڈا سوامی نے انہیں سیاست میں داخل کیا اور ان کی خواہش پر سماج وادی پارٹی میں شامل ہوا جہاں فرنانڈیز سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ 1980ء میں پہلی مرتبہ انہوں نے انتخابات میں حصہ لیا جس کے ذمہ دار جارج فرنانڈیز تھے۔

سدارامیا نے بتایا کہ جس وقت مرار جی دیسائی وزیر اعظم تھے جارج فرنانڈیز وزیر صنعت تھے اور اس وقت انہوں نے میسور کا دورہ کیا جہاں میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ کوکا کولا کمپنی کے خلاف جدوجہد کی تھی اور کوکا کولا استعمال نہ کرنے کی قسم کھائی تھی اور آج تک کوکا کولا کا استعمال نہیں کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مؤرخ رام چندرا گوہا نے کہا کہ جارج فرنانڈیز زندگی بھر سماج واد سے جڑے رہے۔ خالی ہاتھ ممبئی روانہ ہوئے اور وہاں مزدور تنظیم قائم کرکے سیاست میں قدم رکھا۔ سپریم کورٹ کے وظیفہ یاب جسٹس وینکٹا چلیا نے کہا کہ جارج فرنانڈیز کی زندگی موجودہ سیاستدانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

اس موقع پر سابق لوک آیکتہ جسٹس سنتوش ہیگڑے، سابق وزیرایس کے کانتا، حلقہ مزدور کسان پنچایت کے قومی صدر مائیکل فرنانڈیز،سینئر صحافی بی ایم حنیف ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کوپل میں نابینا شخص کے ساتھ زیادتی کا معاملہ - انجینئر سمیت 2 ملزمین گرفتار

کوپل میں ایک نابینا شخص کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے اوراس کی داڑھی جلانے کے ساتھ زبردستی جئے شری رام کہلوانے اوراسے پیٹنے جیسا غیرانسانی سلوک کرنے والے دو ملزمین کو کوپل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ریاست کرناٹک میں پچھلے پانچ سالوں میں رہائشی اسکولوں کے 92 طلبہ کی ہوئی ہے مشکوک موت - 29 طلبہ نے کی تھی خودکشی

ریاستی لیجسلیٹیو اسمبلی کی شیڈولڈ کاسٹس اینڈ ٹرائبس ویلفیئر کمیٹی نے حالیہ اسمبلی سیشن میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں کرناٹکا ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (کے آر ای آئی ایس) کی طرف سے چلائے جا رہے اسکولوں اور کالجوں میں 92 طلبہ کی مشکوک ...

بجلی چوری معاملے میں کماراسوامی سے جرمانہ وصول کرنے والے بیسکام افسران کے گھر لوک آیوکتہ کا چھاپہ

پچھلے دنوں سابق وزیر اعلیٰ کمارا سوامی کے خلاف بجلی چوری چوری کا جو الزام لگا تھا اور اس پس منظر میں بیسکام کے جن افسران نے کمارا سوامی کو نوٹس جاری کرنے اور جرمانہ وصول کرنے کی کارروائی کی تھی ان کے گھروں پر لوک آیوکتہ کے ذریعے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔

کرناٹک کے وجے پورا کے ایک پلانٹ میں پروسیسنگ یونٹ منہدم؛ سات مزدوروں کی موت؛ سترہ گھنٹوں کے آپریشن کے بعد نعشیں برآمد

ریاست کرناٹک کے وجئے پورا کے راجا گرو انڈسٹریز کے گودام میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ میں کام کرنے کے دوران اچانک قریب 11 کارکنوں پر مکئی کی بوریاں گر گئیں، جس میں دب کر سات مزدورہلاک ہوگئے۔ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپاونس فورس کے اہلکاروں سترہ گھنٹوں کے مسلسل آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کی ...

کرناٹک میں بڑھ رہے ہیں خودکشی کے معاملات؛ ساحلی کرناٹکا میں ایک ہی دن میں سامنے آئی خود کشی کی 6 وارداتیں

ریاست کرناٹک بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں خودکشی کے واقعات میں روزبروز ااضافہ دیکھا جارہا ہے جس کو لے کر عام شہری تشویش میں مبتلا ہیں، لیکن پیر کو ایک ہی دن الگ الگ علاقوں میں چھ لوگوں کے خودکشی کے واقعات سامنے آنے کے بعد عوام زور دے رہے ہیں کہ اس حد تک بڑھتی خودکشی کی ...