میئر گنگامبیکے ملیکارجن کی وزیر اعلیٰ کمار سوامی سے ملاقات، بی بی ایم پی کے گرانٹ میں اضافے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th May 2019, 1:59 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،7/مئی(ایس او نیوز)  ریاستی اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے آج شہر کی میئر گنگامبیکے ملیکارجن نے ملاقات کی اور ان سے گزارش کی کہ بی بی ایم پی بجٹ کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے مہیا کرائے گئے گرانٹ میں اضافہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی بجٹ کے متعلق کونسل میں 13ہزار کروڑ روپیوں کے گرانٹس کی ضرورت پیش کی گئی ہے۔ جبکہ ریاستی حکومت کی طرف سے ملنے والا گرانٹ گھٹ کر 9 ہزار کروڑ تک آگیا ہے، اسی سلسلے میں انہوں نے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کرکے یہ نمائندگی کی ہے کہ شہر کی ترقی کے لئے چند نئے پراجکٹوں کی شروعات ضروری ہے اسی لئے بی بی ایم پی کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ بارش کے موسم میں شہر میں صورتحال سے نپٹنے کے لئے بی بی ایم پی کی طرف سے تمام احتیاطی اقدامات کا دعویٰ کرتے ہوئے میئر نے کہاکہ تمام علاقوں میں جہاں پر پانی بھر گیاتھا پانی بہانے کے لئے صفائی کا کام جنگی پیمانے پر شروع کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں دوبارہ بارش کی صورتحال میں عوام کو زیادہ دشواری نہ ہو اس کے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ مستعد رہنے بی بی ایم پی کے تمام افسروں اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...