بنگلورو کے عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتیوں کی تنصیب کا مسئلہ
بنگلورو،29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے یہ اندازہ لگاتے ہوئے کہ وقف بورڈ سپریم کورٹ سے رجوع ہوگا، بنگلورو کے عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتیوں کی تنصیب کی اجازت دینے سے قبل 30 اگست تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریاستی وزیر محصولات آر اشوک نے کہا کہ حکومت نے جمعہ کے روز جاری کردہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق 30 اگست تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 31 اگست سے وہاں محدود مدت کے لیے مذہبی و ثقافتی پروگراموں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔
آر۔اشوک نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک کیوٹ درخواست داخل کردی ہے، تاکہ اگر چند لوگ پیر کے روز سپریم کورٹ سے رجوع ہوں تو اسے اطلاع مل جائے۔
واضح رہے کہ گنیش تہوار کا آغاز جاریہ سال 31 اگست سے ہورہا ہے۔